تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 143
۱۴۳ شخص تمہا را ادب اور احترام کرے گا اور لوگ سمجھیں گے کہ ملک کی نجات ان کے ساتھ وابستہ ہے دیکھو بہرکس طرح اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر ملک کی خدمت کرتے ہیں سو اپنے اس مقام کو ہمیشہ یاد رکھو اور ہمیشہ یہ کوشش کرتے رہو کہ تمہارے ذریعے سے دنیا کا ہر غریب اور امیر فائدہ اُٹھائے نہ امیر سمجھے کہ تم اس کے دشمن ہور نہ غریب سمجھے کہ تم اس کے دشمن ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے غریب بھی بندے ہیں اور امیر بھی بندے ہیں، ہزاروں باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں امیر بھی خدمت کے محتاج ہوتے ہیں اور ہزاروں مواقع ایسے آتے ہیں کہ غریب بھی خدمت کے محتاج ہوتے ہیں تم دونوں کی خدمت کرو۔کیونکہ احمدیت غریب اور امیر میں کوئی فرق نہیں کرتی۔بالشویک کے غریبوں کی خدمت کرتے ہیں اور کیپیٹلسٹ امیروں کی خدمت کرتے ہیں تم خدام احمدیہ ہو، تمہارا کام یہ ہے کہ امیر مصیبت میں ہو تو اس کی خدمت کر د یہاں تک کہ ہر فرد بشر یہ سمجھے کہ اللہ تعالی نے تم کو اس کی نجات کا ذریعہ بنا دیا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر قسم کی قومی ترقیات تم حاصل کرد گے اور اللہ تعلی کی برکتیں تم پر نازل ہوں گی اور یاد رکھو کہ جہاں جہاں جاؤ خدام کی تعداد بڑھانے کی کوشش کرد۔میرا اندازہ یہ ہے کہ تمام احمدیوں کا چالیس فی صدی خدام ہونے چاہئیں۔سوا اپنی جماعت کو مجمعہ کے دن اور عید کے دن دیکھو کہ کتنی تھی اور پھر دیکھو کہ کیا اس کا چالیس فیصدی خدام ہیں اگر نہیں ہیں تو ہر اک کے پاس جاؤ اور اس کو تحریک کہو کہ وہ بھی آئے اور خدام میں شامل ہو۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ تم کو سے عطور پر خدام احدیہ نے کی توفیق دے کیونکہ ملک کو خدام احمدیہ کی ضرورت ہے جیسے نہیں نے بتایا ہے خدام احمد رجب ہم نے نام رکھا تھا تو اس کے یہ معنے نہیں تھے کہ تم احمدیوں کے خادم ہو اگر تم یہ معنے کروگے تو بڑی غلطی کرو گے اور ہم پر ظلم کروگے۔خدام احمدیہ سے مراد تھا احمدیوں میں سے خدمت کرنے والا گروہ۔تم خادم تو دنیا کے ہرانسان کے ہو لیکن ہو احمدیوں میں سے خادم اس لئے اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ تم احمدیوں کی خدمت کرد بلکہ مطلب یہ تھا کہ احمدی سٹینڈرڈ کے مطابق خدمت کرو۔چنانچہ دیکھ لو لاہور میں طوفان آیا مکان گرے تو اس موقع پر جو احمدی معمار ہم نے بھیجے اُن کے متعلق پولیس نے اور محلے والوں نے اقرار کیا کہ یہ آدمی نہیں یہ تو حق ہیں۔یہ تو منٹوں میں مکان تعمیر کر دیتے ہیں تو یہ احمدی سٹینڈرڈ تھا۔سو اپنا احمدی سٹینڈرڈ CAPITALIST راحمدی معیار ) تے BOLSHOVIK AHMADI STANDARD PEP