تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 141
تم بھی ایک عظیم الشان کام کے لئے کھڑے ہوئے ہو۔پس اس روح کو قائم رکھنا ، اسے زندہ رکھنا اور ایسے نوجوان جو پہلوں سے زیادہ جوشیلے ہوں پیدا کر نا تمہارا کام ہے۔ایک بہت بڑا کام تمہارے سپرد ہے عیسائی دنیا کو مسلمان بنانا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے جتنا عیسائی دنیا کو یہودیوں کا ہمدرد بتانا کیونکہ عیسائی دنیا کو ہمدرد بنانے میں تو صرف دماغ کو فتح کیا جاتا ہے لیکن عیسائیوں کو مسلمان بنانے میں دل اور دماغ دونوں کو فتح کرنا پڑے گا۔اور یہ کام بہت زیادہ مشکل ہے۔پس دعاؤں میں لگے رہو اور اپنے کام کو تاقیامت زندہ رکھو محاورہ کے مطابق میرے منہ سے تا قیامت کے الفاظ نکلتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں" تا قیامت " بھی درست نہیں۔قیامتیں کئی قسم کی ہوتی ہیں۔پس میں تو کہوں گا کہ تم اسے ابدی زمانہ تک قائم رکھو کیونکہ تم از لی اور ابدی خدا کے بندے ہو۔اس لئے ابد تک اس نور کو جو تمہارے سپرد کیا گیا ہے قائم رکھو اور محمدی نور کو دنیا میں پھیلاتے چلے جاؤ۔یہاں تک کہ ساری دنیا محمد رسول اللہ صلی الہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھنے لگ جائے اور یہ دنیا بدل جائے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت جو آسمان پر ہے زمین پر بھی آجائے۔میں بیمار ہوں زیادہ لمبی تقریر نہیں کہ سکتا۔اس لئے میں مختصر سی دعا کر کے رخصت ہو جاؤں گا۔میں نے اپنی مختصر تقریرہ میں خدام کو بھی نصیحت کر دی ہے اور انصار اللہ کو بھی۔مجھے امید ہے کہ دونوں میری ان مختصر باتوں کو یاد رکھیں گے۔اپنے اپنے فرائض کو ادا کریں گے اور اپنے اپنے علاقوں میں ایسے اعلیٰ نمونے پیش کریں گے کہ لوگ ان کے نمونے دیکھ کہ ہی احمدیت میں داخل ہونے لگ جائیں۔پس دعائیں کرو اور خدا تعالیٰ کے حضور میں اتنا گڑ گڑاڈ اور اتنی کوششیں کہ دو کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے تمہاری مدد کے لئے اُتر آئیں انسانی زندگیاں محدود ہیں مگر ہمارا خدا ازلی ابدی خدا ہے اس لئے اگروہ یہ بوجھ جو ہم اٹھا نہیں سکتے آپ اُٹھالے تو فکر کی کوئی بات نہیں جب تک ہم یہ کام انسان کے ذمہ سمجھتے ہیں تب تک فکر رہے گا کیوں کہ انسان تو کچھ مدت تک زندہ رہے گا پھر فوت ہو جائے گا۔مگر خدا تعالیٰ خود اس بوجھ کو اُٹھائے تو فکر کی کوئی بات نہیں یہ اسی کا کام ہے اور اسی کو سمجھتا ہے اور جب خدا تعالیٰ خود اس بوجھ کو اٹھا لے گا تو پھر اس کے لئے زمانہ کا کوئی سوال نہیں رہے گا کیونکہ خدا تعالی کے ساتھ صدیاں تعلق نہیں رکھتیں ان کا تعلق تو ہمارے ساتھ ہے ورنہ خدا تعالیٰ تو ازلی ابدی خدا ہے۔پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ تم کو بھی اور مجھے بھی توفیق دے کہ ہم ثواب حاصل کریں۔