تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 3 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 3

تاریخی ترتیب کے مطابق سیکنڈ سے نیو یا مشن کی بنیا فہ تک کے ضروری کو الف و احوال پر روشنی ڈالی جائے گی جس سے نہ صرف اُس دور کی عالمگیر جماعتی سرگرمیوں کی تفصیل آنکھوں کے سامنے آجائے گی بلکہ یہ بھی معلوم ہوگا کہ خدا کے آسمانی سلسلہ کا قدم اپنے پیارے امام ہمام کی بیماری کے ایام میں بھی پیچھے نہیں ہٹا بلکہ الہی نوشتوں کے مطابق آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا جیسا کہ خود حضرت مصلح موعود نے دس سال قبل 19 اپریل ۱۹۳۵ء کی مجلس مشاورت (قادیان) سے خطاب کرتے ہوئے پیش گوئی فرمائی تھی کہ :- ہر احمدی کو سمجھ لینا چاہیئے کہ حضرت مسیح موعود نےاللہ تعالیٰ سے الہام پاکر میرے متعلق جو یہ خبر دی ہے کہ میں جلد جلد بڑھوں گا اس کے معنے۔۔۔۔۔یہ تھے کہ کام کی اہمیت کے پیش نظر میرا فرض ہو گا کہ میں تیزی اور سرعت کے ساتھ اپنے قدم کو بڑھاتا چلا جاؤں اور جب میں۔۔۔۔جلد جلد قدم بڑھاؤں گا تو خدا تعالے ان لوگوں کو بھی جو مجھے پر ایمان لائیں گے اس بات کی توفیق عطا فرما دے گا کہ وہ جلد جلد اپنے قدم بڑھائیں۔اسی طرح جب خدا نے مجھے خبر دی کہ زمین میرے پاؤں کے نیچے سمٹتی چلی جارہی ہے اور میں تیزی سے بھاگتا چلا جا رہا ہوں تو اس کے معنی بھی درحقیقت یہی تھے کہ جب میں تیزی کے ساتھ بھاگوں گا اور زمین میرے قدموں کے نیچے سمٹنی شروع ہوگی تو اللہ تعالیٰ ان سچے مخلصوں کو بھی جنہیں میرے ساتھ وابستگی حاصل ہوگی اس امر کی توفیق عطا فرما وے گا کہ وہ زمین کو جلد جلد طے کریں اور آناً فاناً دور دراز فاصلوں کو طے کرتے ہوئے دنیا کے کناروں تک پہنچ جائیں “ لے سے رپورٹ مجلس مشاورت ۶۱۹۲۴ مگا ، ص۱۷۹ مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قا دیان