تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 128 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 128

کے لئے سینہ سپر ہو کر کھڑے ہو جائیں اور اسلام کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے کے لئے تیار ہوں اس وقت تک اسلام کو غلبہ حاصل نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔بھلا مبلغ سے بڑا اور کون سا مقام ہو سکتا ہے جو تم حاصل کرنا چاہتے ہو۔جو شخص سچا اور حقیقی مبلغ ہوتا ہے وہ دُنیا میں خُدا تعالیٰ کا نمائندہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت کے وزرا و ہز ایکسیلینسی نہیں کہا سکتے لیکن ایمبیسیڈر ہر ایک لبنی کہلاتے ہیں۔اسی سفر میں ایک دن چوہدری ظفراللہ خان صاحب کہنے لگے کہ میں جب تک وزارت خارجہ میں تھا ہر اکیلینی نہیں کہلا سکتا تھا ، لیکن اب انٹرنیشنل کورٹ کا حج ہونے کی وجہ سے ہائی رائٹ (BY RIGHT ) اپنے آپ کو ہر ایک پیلینسی لکھ سکتا ہوں " حضرت مصلح موعود نے خطبہ کے آخر میں فرمایا :۔خدا نے تمہارے لئے بڑی بڑی عزتیں رکھی ہیں۔تم خدا پر توکل کرو اور اس کے دین کی اشاعت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرد۔وہ دینے پر آتا ہے تو وہ کچھ دے دیتا ہے کہ انسان اسے دیکھ کر تیران رہ جاتا ہے۔ہم نے ساری عمر میں دنیوی قابلیتوں کے بغیر وہ کچھ علم حاصل کیا ہے جو بڑی بڑی ڈگریاں رکھتے والوں کو بھی نہیں ملا۔اسی طرح مالی لحاظ سے اللہ تعالٰی نے ہماری ایسے ایسے راستوں سے مدد کی جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے۔پس خدا تعالیٰ پر توکل کرانے ہوئے تم اس کی طرف قدم اٹھاؤ اگر تم اس پر تو نکل رکھتے ہوئے اس کی طرف اپنا قدم بڑھاؤ گے تو یقینا تمہارا خدا تم کو ضائع نہیں کرے گا۔وہ تمہارا ہاتھ پکڑے گا اور تم محسوس کرو گے کہ تمہارا خدا تمہارے سامنے کھڑا ہے میرے پاس اس سفر میں ایک نومسلم انگریز آیا اور اس نے کہا کہ میں بڑی کوشش کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کروں مگر مجھے پتہ نہیں لگتا کہ میں اس کے قریب ہو گیا ہوں یا نہیں۔میں نے کہا کہ تمہاری اس خواہش کا انحصار تمہارے اس ایمان اور نقی ہور ہے کہ خدا تعالیٰ کے قرب کا دروازہ تمہارے لئے بند نہیں بلکہ تم بھی اس کے انعامات کو اسی طرح حاصل کر سکتے ہو جس طرح پہلے لوگوں نے حاصل کئے اگر تم سچے دل سے یہ یقین رکھو کہ خدا تو الا کے انعامات کے دروازے تمہارے لئے کھلے ہیں اور ہر ترقی تمہارے لئے ممکن ہے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ خدا تعالے تمہارے قریب نہ آئے وہ یقیناً تمہارے لئے اپنے قرب کے دروازے کھول دے گا اور تم محسوس کرو گے کہ وہ تمہارے قریب آگیا ہے جیسے تمہارے کمرے میں اگر آگ جل رہی ہو تو یہ ہو نہیں سکتا کہ تم اس آگی کے وجود سے انکار کر سکو۔کیونکہ اس کی گرفی تمہیں محسوس ہونے لگتی ہے اس طرح اگر تم یقین رکھو کہ