تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 100 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 100

1- فصل پنجم صنعت و حرفت کی ترویج کیلئے خصوصی تحریک ا حضرت مسلم موجودی کا ہے عظیم اسان کا نام بیت سنہری حروف سے لکھا جائے گا کہ حضور مسلمانان ہند خصوصاً جماعت احمدیہ میں صنعت و حرفت کے فروغ اور ترقی کے لئے ہمیشہ جدوجہد فرماتے رہے متحدہ ہندوستان کے دور میں آپ نے قادیان میں تحریک جدید کے زیر انتظام لوہے ، لکڑی اور چمڑے کے کار خانے جاری کرائے۔اس کے علاوہ مختلف احمدی صناعوں کی کوشش سے شیشہ سازی اور دوسری اشیاء کے متعدد کارخانے شروع ہوئے۔مثلاً سٹالہ ہوزری جس کے ذریعہ ایک ہزار کے قریب افراد کو روز گار میسر آیا اور متعدد گھروں میں مشینیں نصب ہوئیں۔اس کارخانہ نے مکرم بابو اکبر علی صاحب جیسے لائق اور قابل انسان کے ہاتھ میں بہت ترقی کی۔قادیان کا مشہور کار خانہ میک ورکس تھا جس کی وجہ سے قادیان کی صنعتی شہرت دُور دُور کے شہروں تک پھیل گئی تھی۔اس کے علاوہ اکبر علی اینڈ سنتر تنزل سرویس احمد برادرز ، پیر در کس ، مکینیکل انڈسٹریز، آئرن سٹیل میٹل وغیرہ کارخانے لوہے کا کام کرتے تھے۔جگہ جگہ بھٹیاں جل رہی تھیں۔لوہا پگھل رہا تھا اور مختلف اشیاء ڈھل رہی تھیں۔کہیں آٹا پیسنے کی مشینیں نصب تھیں۔کہیں روئی دھننے کی کلیں اور کہیں لکڑی چیرنے کی مشینیں چل رہی تھیں۔موسم گرما میں متعد د سوڈا واٹر فیکٹریاں کام کرتی تھیں۔معطریات کے لئے پرفیومری کا کارخانہ تھا۔ایک کارخانہ شیشے کا بھی تھا۔عرض قادیان کی مقدس نیستی روحانی اور تعلیمی اعتبار ہی سے نہیں صنعتی طور پربھی ملک کا ایک مشہور مرکز بن چکی تھی۔اه مرکز احمدیت قادیان صفحه ۴۱۶ ۷۰ الم از شیخ محمود احمد صاحب عرفانی مرحوم -