تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 600
تاریخ احمدیت جلد فریم -- فهرست قافلہ پاکستان برائے جلسہ سالانہ قادیان تشله حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے قافلہ پاکستان کی مندرجہ ذیل فہرست روزنامہ المصلح" کراچی ۱۹ر دسمبر ۱۹۵۳ء / فتح ۳۳۲اہش میں شائع کرائی اور اس کے شروع میں تحریر فرمایا کہ :- قادیان جانے والا قافلہ انشاء اللہ زیر فیصلہ حکومت ۲۵ دسمبر ۱۹۵۳ء برونه جمعہ بوقت نو بجے صبح لاہور سے روانہ ہو گا۔اس کے لیے ذیل کے اصحاب (مرد و زن) کا انتخاب کیا گیا ہے سومندرجہ ذیل اصحاب کو ۲۴ ؍ دسمبر بروز جمعرات کی شام تک یا زیادہ سے زیادہ ۲۵؍ دسمبر بروز جمعہ کو صبح آٹھ بجے تک لاہور پہنچکر میرے دفتر میں اپنی حاضری کی رپورٹ کرنی چاہیے جو جود حامل بلڈنگ بالمقابل رتن باغ کا ہور میں عارضی طور پر کھولا جارہا ہے ہر شخص کے پاس گرم بستر اور کرا یہ وغیرہ کی رقم مبلغ ہمیں روپے موجود ہونی چاہیے جو میرے دفتر میں روانگی سے قبل با خذ رسید جمع کرانی ضروری ہوگی البتہ جو دوست گذشتہ سال بھی قافلہ میں گئے تھے ان سے ہمیں روپے کی بجائے صرف سولہ روپے وصول کئے بجائیں گے۔اس میں آنے جانے کا کرایہ اور پاسپورٹ کی فیس شامل ہے قافلہ کے امیر چو ہدری اسد اللہ خانصاب