تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 566 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 566

۵۴۰ ۲۲ فیصدی نتائج کے مقابل میں ان کا نتیجہ ۶۳ فیصدی ہے حقیقت یہ ہے کہ جب کبھی عورتیں پختہ ارادہ اور عزم کر لیں گی وہ علم حاصل کرلیں گی۔اور دنیا کو دکھا دیں گی کہ پردہ میں کرہ کر بھی ہر چیز حاصل کی جا سکتی ہے۔بعض بڑے بڑے کالج ہیں جن کی گورنمنٹ مدد کرتی ہے اور جن میں امریکہ اور لنڈن وغیر سے آئے ہوئے پر و فیسر پڑھاتے ہیں لیکن پھر بھی ان کا نتیجہ صرف ۲۲ فیصد ہی ہے۔لیکن ہماری عورتوں کے نتائج تریسٹھ فیصدی ہیں اور یہ چیز صرف عزم اور عملی عروج کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔اگر تم بھی مشکلات پر عبور کر دینے کے لئے پختہ عزم کر لو تو تم لوگوں کو یہ بتا سکتے ہو کہ اسلامی قوانین تہ تی حاصل کرنے میں روک نہیں ہیں۔تم میں بعض ایسے نوجوان ہیں جن کے چہرے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اسلام سے محبت رکھتے ہیں۔پس تم پہلے پختہ ارادہ کرو کہ تم اسلامی تعلیم پر عمل کرو گے اور پھر کوئی ایسا آدمی تلاش کرو جو تمہ میں سیدھے راستہ کی طرف چلائے اور اگر کوئی شخص تمہاری اور تمہار بھائیوں کی راہنمائی کرے گا تو تم بھی اسی طرح کامیابی حاصل کر لو گے جس طرح ہماری جماعت کی لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں۔پس اپنے دلوں میں تبدیلی پیدا کرو تاکہ خدا تعالے تمہارے حالات میں بھی تبدیلی پیدا کر سے تمہارے حالات تمہارے ہاتھ میں نہیں بلکہ ان کا انحصار تمہارے دل پہنچے اگر تم اپنے دلوں میں تغیر پیدا کر لو تو یقیناً خدا تعالیٰ کی مدد تمہارے پاس آئے گی اور غم کا میابی حاصل کر لو گے تم سے جدا ہوتے ہوئے میں آخری بار تم سے کہتا ہوں کہ اپنے دلوں سے شکستی کو دور کرو اور پر دم کر لو کہ تم سچائی کو دنیا میں پھیلا دو گے اور اس کو ہر انسان کے دل اور دماغ میں ڈال دو گے گر اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھو گے جب تک تم اس کام کو سرانجام نہ دو گے۔خدا تعالے تمہاری بھی مدد کرے اور میری بھی۔اگر چہ میں کمزور ہوں اور بیماری کی وجہ سے میری قوت یاد داشت کافی حد تک اثر پذیر ہے۔تاہم دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں جس قدر میری زندگی باقی ہے اس میں سچائی کی اشاعت کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں اور میری موت اس گھوڑے کی طرح نہ ہو جو اپنی گاڑی کے آگے گیر پڑتا ہے بلکہ اس گھوڑے کی طرح ہو جو آخری وقت تک اپنے کام کو کرنا چلا جاتا اور گاڑی کو اپنی منزل کی طرف کھینچتا چلا جاتا ہے۔