تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 523 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 523

۴۹۹ گی۔انشاء الله۔مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی و الله کراچی سے مشق کے لئے روانگی ۱۳ اور ۳۰ اپریل کی درمیانی شب کو سید نا حضرت مصلح موعود خلیق اسیح الثانی سفر یورپ کے ارادہ سے کے ایل ایم کے طیارہ کے ذریعہ کراچی سے مشتق کے لئے روانہ ہوئے حضور کے ساتھ سیدہ ام متین صاحبہ سیدہ خبر آ یا صاحبہ، صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب، صاحبزادی امتہ الجمیل صاحبہ اور صاحبزادی امتہ اتنی صاحبہ کے علاوہ عزت مآب چودھری سر محمد ظفر اللہ خانصاحب بھی تھے۔ڈرگ روڈ کے ہوائی اڈہ سے پونے دو بجے شب حضور کا طیارہ دمشق کے لئے روانہ ہوا اس موقعہ پر کراچی کی جماعت کے کثیر احباب کے علاوہ بیرو نجات مثلی سندھ بلوچستان اور پنجاب کی کئی جماعتوں کے دوست بھی بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے حضور پر نور کی روانگی کے سلسلہ میں سب سے پہلی اجتماعی دعارات کے نو بجے حضور کی قیام گاہ رکوئٹہ وال بلڈنگ ماکیر، پر ہوئی اس تقریب کے متعلق مقامی جماعت کے جنرل سیکرٹری میجر شمیم احمد صاحب کی طرف سے مطبوعہ اعلان کے ذریعے احباب جماعت کو قبل از وقت اطلاع کر دی گئی تھی۔اس طرح جمعہ کی نماز میں بھی یہ تکرار احباب کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ساڑھے آٹھ بجے شبت تک حضور کے قیام گاہ کے صحن میں مقامی اور بیرونی جماعتوں سے آئے ہوئے احباب جمع ہو چکے تھے ان کے بیٹھنے کے لئے باقاعدہ دریوں اور فرش وغیرہ کا معقول انتظام تھا۔- حضور کی تشریف آوری سے قبل مولانا عبد المالک خانصاحب مبلغ سنیلہ نے حسب ذیل دعائیں لاؤڈ سپیکر پر پڑھیں اور احباب کو ان کے دہرانے کی تلقین کی یہ دعائیں سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی المصلح الموجود نے خاصی اس موقعہ کے لئے خود انہیں لکھوائی تھیں۔- اللّهُمَّ اخْرِجُهُمْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَادْخِلَهُمْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لَهُمْ مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا - ٢ رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْهُمْ وَانْصُرُهُمْ وَارْحَمْهُمْ۔يَا حَفِيظٌ يَا عَزِيزُ يَا رَفِيق۔له الفضل ٢ متى ١٩٥٥ء۔ه حال ناظر اصلاح وارشاد ربوه