تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 485
۴۶۵ ورثہ سے محروم ہو جائے۔سو دوستو بڑھو کہ تمہیں ترقی دی جائے گی۔قربانی کرو کہ تمہیں دائمی زندگی عطا کی جائے گی۔اپنے فرض کو پہچانو کہ خدا تعالیٰ اس سے بڑھ کر اپنے فرض کو پہچانے گا اور جب وہ وقت آئے گا تو نہ صرف تمہارے گھر برکتوں سے بھر جائیں گے بلکہ سردہ گوشت کا لوتھڑا جو تمہارے جسم سے نکلے گا اس کو بھی برکتوں کی چادر میں لپیٹ کر بھیجا جائے گا اور جو تمہارے ہمسائے میں رہے گا اس پر بھی برکتیں نازل ہوں گی جو تم سے محبت کرے گا اس سے خدا تعالے محبت کرے گا اور جو تم سے دشمنی کرے گا اس سے خدا تعالیٰ دشمنی کرے گا۔میں نے آپ کو کبھی نہیں کہا تھا کہ آپ میرے باہر جانے کی سکیم بتائیں یہ سکیم آپ لوگوں کی طرف سے پیش ہوئی آپ نے ہی اسے منظور کیا میں نے ایک لفظ بھی اس کے حق میں نہیں کہا اب آپ کا فرض ہے کہ تکلیف اٹھا کر بھی جو ریزولیوشن آپ نے پاس کیا تھا اس کو پورا کریں دوستوں کو ئیں اس طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ قادیان میں ایک امانت قنڈ کی میں نے تجویز کی تھی اور وہ یہ تھی کہ قادیان کی ترقی کے لئے احباب کثرت سے امانتیں قادیان میں جمع کروائیں خاص خاص وقت پر اپنی اغراض کے لئے خلیفہ وقت اور جماعت بوقت ضرورت کچھ قرض لے لیا کریں گے اس سے احباب کا روپیہ بھی محفوظ رہے گا اور بغیر ایک پیسہ چندہ لئے جماعت کے کام ترقی کرتے رہیں گے۔قادیان میں اسی تحریک کے مطابق ترقی کرتے کرتے ستائیس لاکھ روپیہ اس امانت میں پہنچ گیا تھا اور بغیر ایک پیسہ کی مدد کے احباب کرام سلسلہ کی خدمت کرنے کی توفیق پا جاتے تھے۔چنانچہ اس تحریک کا نتیجہ تھا کہ پارٹیشن کے بعد جب سارا پنجاب لٹ گیا تو جماعت احمدیہ کے افراد محفوظ رہے اور ان کو اس امانت کے ذریعے دوباره پاکستان میں پاؤں جمانے کا موقع مل گیا۔۔۔۔اگر اب بھی دوست میری بات کو مانیں گے تو انشاء اللہ بڑی بڑی برکتیں حاصل کریں گے۔انہیں اغراض کے مانحت روپیہ جمع کرانا ہوگا۔جو میں نے اوپر بیان کی ہیں تحریک ، صدر احمین احمدیہ اور میں انشاء اللہ ذاتی طور پر ان امانتوں کے واپس کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جس طرح پہلے دور میں ذمہ دار تھے اور ایک ایک پیسہ احباب کو ادا کر دیا تھا۔روپیہ کا گھر میں پڑا رہنا یا سونے کی صورت میں عورتوں کے پاس رہنا قومی ترقی کے لئے روک ہے اس لئے اپنی اولادوں کی ترقی کی خاطر ان کی تعلیم اور پیشیوں کی ترقی کے خاطر اپنی آمدن میں سے تھوڑی ہو یا بہت پس انداز کرنے کی عادت ڈالیں اور امانت کے طور پر تحریک جعدہ بد یا صدر انجمن