تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 483 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 483

تو وحی خفی تو ان پر نازلی ہو جائے۔حضرت مسیح موعود علی الصلوة والسلام کا الہام ہے يَنْصُرُكَ يجال نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ عنقریب تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن پہ ہم دھی کریں گے گویا جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی درد کرتا تھا وہ وحی کے ماتحت کر تا تھا یہی معاملہ خدا کا میرے ساتھ رہا ہے میں نے تو ہمیشہ خدا تعالیٰ کا ہاتھ پکڑا ہے اور اس سے کہا ہے کہ اپنے نوکر کو دوسروں کی ڈیوڑھی سے مانگ کر گزارہ کرنے پر مجبور مت کرے۔اس میں نوکر کی بہتک نہیں۔آقا کی متک ہے۔اگر میرا نوکر دوسرے کے گھر سے روٹی مانگے تو میری عزت برباد کرتا ہے اس لئے کبھی انسان کے مال پر نہ میں نے نظر رکھی ہے اور نہ آئندہ کبھی رکھوں گا۔اللہ تعالے نے ہمیشہ میری خود ہی مدد کی ہے اور آئندہ بھی وہی مدد کرے گا کسی نے میری مدد نہیں کی کہ خدا تعالیٰ نے اس سے بیسیوں گئے اس کی مدد نہ کی ہو۔درجنوں مثالیں اس کی موجود ہیں جو چاہے میں اس کا ثبوت دے سکتا ہوں تاکہ کوئی یہ نہ شبہ کرے کہ میں لوگوں پر اثر ڈالنے کے لئے یہ بات کر رہا ہوں آخر وہ اس کا کیا جواب دے گا۔کہ ایک شخص جو بالکل غریب حالت میں تھا اس نے میری مد کی تو اللہ تعال نے اس کو دولت دے دی یا اس کی اولاد کو اتنی تعلیم دلا دی کہ وہ صاحب اثر ورسوش بن گیا۔خیالی ہے خدا توفیق دے تو اپریل میں ہوائی جہاز کے ذریعہ سے جاؤں احباب دعا کریں کہ اللہ تعالے اس کے لئے راستہ کھول دے اور اگر یہ سفر اللہ تعالے کے منشاء کے بموجب ہے تو اس کو صحت کا موجب بنائے دوستوں نے سفر امریکہ کے لئے گذشتہ شورکی پر ایک چندہ کی تحریک کی تھی۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حفاظت خاص یعنی جماعت احمدیہ کے امام کی حفاظت کے لئے جو ر قوم تجویز کی گئی تھیں گو کانی روپیہ اس میں آیا ہے مگر جتنی ضرورت ہے اتنا نہیں آیا۔اس لئے میں اپنے محبتوں اور مخلصوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فیصلہ جو خود ان کا ہے کم سے کم اسے پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ غیروں کے سامنے شرم اور ذلت محسوس نہ ہو۔اس موقعہ پر میں یہ کہنے میں بھی فخر محسوس کرتا ہوں کہ مجھے جوش کوہ پیدا ہوا تھا کہ اس سال تحریک جدید کے وعدے پورے نہیں آرہے خدا تعالے نے جماعت کو اس شکوہ کے دُور کرنے کی توفیق بخش دی ہے۔اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے آج کی تاریخ تک قریباً چھ ہزار کے وعدے زائد آچکے ہیں اور موجودہ رفتار پر قیاس رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ میعاد کے آخر تک اللہ تعالے کی مدد اور نصرت