تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 482 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 482

۴۶۲ کہ یہاں سے اتنے سو پونڈ آیا ہے۔جب میں ہندوستان واپس آیا تو میں نے اس وقت کے ناظر صاحب بیت المال سے کہا کہ کیا اس روپیہ کا پتہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم رجسٹریاں لکھ لکھ کر تھک گئے ہیں۔سارے احمدی انکار ہی ہیں کہ ہم نے روپیہ نہیں بھیجا۔میں نے اس سعید غیر احمدی کو خط لکھنے شروع کئے کہ اتنا روپیہ آپ کی طرف سے ملا ہے یا غالباً اس قرضہ کی تحریک کے نتیجہ میں ہے جو بیت المال کی طرف سے کی گئی تھی۔آپ اطلاع دیں تاکہ سلسلہ اس کو اپنے حساب میں درج کرلے لیکن کئی ماہ مسلسل رجسٹری خطوط بھیجوانے کے بعد ایک جواب آیا اور وہ جواب یہ آیا کہ آپ کو غلطی لگی ہے کہ میں نے سلسلہ احمدیہ کو کوئی قرض دیا ہے چھ سو یا آٹھ سو پونڈ انہوں نے لکھے کہ میں نے لنڈن بنک کے ذریعہ آپ کو بھجوائے تھے مگر وہ بیت المال کو قرض نہیں بھجوائے تھے بلکہ وہ آپ کو نذرانہ تھے۔اس خط کے وصول ہونے پر میری حیرت کی حد نہ رہی کہ اس غیر احمدی کو امر تعالے نے وہ توفیق دی جو کئی احمدیوں کو بھی نہ ملی تھی ممکن ہے کہ غیر احمدیوں میں کوئی مال دار ہو مگر میرے علم میں تو غیر احمدیوں میں بھی کوئی اتنا مال دار نہیں تھا جو اس بشاشت سے چھ سو یا آٹھ سو پونڈ نزرانہ بھیجوا دے مگر بہر حال چونکہ وہ سلسلہ کے لئے مدنظر تھا اور وہ بھیجنے والا غیر احمدی تھا اس لئے میں نے نوٹ کر لیا کہ یہ روپیہ سلسلہ کا ہے اور مسجد لنڈن کے حساب میں میں نے وہ رقم بنک میں جمع کرا دی اور حساب کر کے گذشتہ سال تحریک جدید کو مسجد لنڈن کے حساب میں ۷۳۱ یا ۷۵۰ پونڈ ادا کر دیئے۔جس سے مسجد لنڈن کی مرمت وغیرہ ہوئی۔بہر حال اس طرح میں بھی اپنے قرض سے سبکدوش ہوا۔اور مرقت بھی ہوگئی اور خدا تعالے نے مجھے توفیق بخشی کہ میں اس کے احسان کی قدر اس صورت میں ظاہر کروں کہ وہ رو پیر خانہ خدا کے بنانے پر خرچ ہو جائے۔اس وقت ہماری جماعت اس وقت سے کئی گنا زیادہ ہے بلکہ شاید نہیں گئے زیادہ ہے اور اگر مرکز احمدیت کی تحریک پر وہ لوگ بھی انگریزی سکہ سے ہماری مدد کریں خواہ قرض کے طور پر ہی ہو تو یہ سفر بها را آسانی سے گزر جاتا ہے چونکہ میں بیماری کی وجہ سے جارہا ہوں اس لئے امید ہے کہ ونٹ کی طرف سے بہت سا انگریزی سکہ خریدنے کی اجازت مل جائے گی لیکن وہ لوگ جن پر پاکستانی قانون نہیں چلتا اگر انگریزی سکہ ہمیں بہتا کر دیں تو انٹر نیشنل قانون کے ماتحت یہ جرم نہیں اللہ تعالیٰ احباب جماعت کو یہ توفیق دے کہ وہ اپنے فرض کو سمجھ سکیں۔ادا کر سکیں۔تاکہ اگر وحی جلی ان پر نازل نہیں ہوئی