تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 410 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 410

۳۹۲ اسی زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام کا چرچا ہوا تو ہم قادیان پہنچے۔اور وہاں دینی علوم حاصل کرنے کا بہت بڑا موقع ملا۔اور کئی مسائل میں شرح صدر حاصل ہوئی۔اور اسی سلسلہ میں حضرت امام زمان کی بیعت میں داخل ہو گیا بداء کا ذکر ہے اس زمانے میں حضرت مولوی نورالدین صاحب نہایت ہی بے نظیر عالم اور بہت ہی بڑے ذیشان طبیب تھے۔اور مجھے ان سے اتنی محبت ہوگئی کہ میں ہر وقت ان کے پاس ہی بیٹھنا پسند کرتا تھا۔وہ دین اور طب کے علم میں سمندر تھے۔اور ایک فرشتہ خصلت دلربا نہایت حسین سفید ریش۔اور بہت ہی بڑے بزرگ تھے۔وہ قرآن مجیدہ کا درس ہمیشہ عصر کی نماز کے بعد دیا کرتے تھے۔اور وہ درس اس قسم کا بے نظیر ہوتا تھا کہ کہیں نے اپنی ساری عمر میں ایسا درس کسی بڑے سے بڑے عالم کا بھی نہ سنا تھا۔میں بڑے بڑے دوسرے مولویوں کے درس میں بھی جایا کہتا تھا مگر جو معارف اور حقائق حضرت سید تا نورالدین اعظم کے درس میں تھے وہ کہیں بھی نہ پائے جاتے تھے۔میں اپنی عادت کے مطابق زور سے سلام علیکم کہا کرتا تھا۔اور میرے ہاتھ بڑھانے سے حضرت استاذی بھی نہایت محبت سے ہاتھ بڑھایا کرتے تھے۔بہر حال ہم نے جو لذت اور جو شرف اور جو لطف علم طب اور علم دین کا قادیان میں حاصل کیا تھا۔اس کا نتیجہ ہے کہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں علی وجہ البصیرت قرآن کا ایسا والہ و شیدا ہو گیا ہوں کہ میں قرآن پاک کی ایک آیت سننے کے ساتھ ہی وجہ کی حالت میں آجاتا ہوں۔میں نے حضرت استاذی حکیم نور الدین صاحب سے باوجو د علم طب کے پڑھنے اور خود مطلب کرنے کے ان کی خدمت میں عرض کیا کہ میں طلب پڑھنے کے لئے ہی حضور کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔اس پر حضور نے فرمایا کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں بہر حال اگر تم شوق سے پڑھنا چاہتے ہو تو ضرور پڑھو۔میری طبیعت ان دنوں میں بہت جو شیلی تھی اور میں ہر ایک بات کے متعلق اعتراض کیا کرتا تھا۔جس کا وہ نہایت ہی تسلی بخش جواب دیا کرتے تھے۔اور حق تو یہ ہے کہ یہ خدا کے ہی کام ہوتے ہیں اسی نے ہی ایسے اسباب اپنے فضل سے جہیا فرما دیئے کہ ہمیں ایسے بڑے بزرگوں سے بھی استفادہ اور تعلیم حاصل کرنے کی توفیق ملی۔حضرت امام سید تا مسیح موعود کے دستِ مبارک پر بعیت کرنے کے بعد میں نے جوش بھرے اور دردمندانہ آواز سے کہا کہ میں گلی گلی اور کوچے کوچے اور شہر بہ شہر پھر کر بھی اس بات کی تبلیغ کروں گا کہ حضرت مسیح عیسی ابن مریم رسول اللہ اسرائیلی نبی فوت ہو چکے ہیں اور آنیوالے