تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 408 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 408

٣٩٠ if حضرت حکیم محمد حسین صاحب "مریم عیسی " رولادت تقریبا بعیت دار - وفات ۱۲۰ اکتوبر سایر سام آپ سلسلہ احمدیہ کے پر جوش مبلغ تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے زمانہ مبارک میں آپ کی تبلیغ سے کئی لوگ احمدی ہوئے۔آپ کو ۳۱۳ اصحاب میں شمولیت کا فخر بھی حاصل تھا۔حضور اقدس علیہ السلام نے ضمیمہ آئینہ کمالات اسلام اور ضمیمہ انجام آتھم کی فہرستوں میں آپ کا نام بالترتیب نمبر ۲۵ اور نمبر ۱ ۲۷ پر درج فرمایا ہے آپ لاہور کے بہت بڑے رئیس خاندان میں سے تھے۔آپ کے مورث اعلیٰ شاہان مغلیہ میں سے تھے۔جن کو ایک زمانہ تک صوبہ پنجاب کی حکومت کا کام سپرد تھا حکیم موصوف کے پردادا نواب الہی بخش صاحب تھے۔آپ کے چھوٹے بھائی نواب محمد سلطان صاحب تھے جن کی لاہور میں سرائے سلطان لنڈا بازار اور کوچہ سلطان وغیرہ مشہور جگہیں ہیں حکیم صاحب موصوف کے والد بزرگوار حضرت میاں چراغ الدین صاحب رضی اللہ عنہ حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے اولین صحابہ میں سے تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام کے والد بزرگوار بھی پنجاب کے نامور ریسوں میں سے تھے۔سرکار انگریزی کے عہد حکومت میں جب پنجاب کے بڑے رؤسا کو کسی تقریب کے لئے سرکاری طور پو لاہور بلایا جاتا تھا تو وہ روسا نواب محمد سلطان صاحب مرحوم کے رئیس خانہ میں جو لاہور ریلوے سٹیشن کے سامنے واقع تھا ر جہاں آجکل برگزرا ہوٹل ہے) رہا کرتے تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود کے والد بزرگوار کو میاں محمد سلطان صاحب مرحوم سے دوستی اور محبت کا تعلق تھا۔جب کبھی حضرت مسیح موعود علیہ السّلام بچپن میں اپنے والد کے ہمراہ رئیس خانہ میں تشریف لاتے تو وہ ہمیشہ میاں چراغ الدین صاحب رجو میاں محمد سلطان صاحب مرحوم کے بھائی کے پوتے تھے ) اور میاں فیروز الدین صاحب (جو میاں محمد سلطان کے متبنیٰ تھے) کے ساتھ مل کر خدا کی محبت کے حصول کے ذرائع پر اور دینی امور پر باتیں کرتے۔اور اکٹھے نمازیں پڑھا کرتے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام کو دونوں سے محبت تھی۔سه رسه طبي مائة عامل ملت (مرتبہ حضرت حکیم محمد حسین صاحب ) اخبار الفضل ۳۰ اکتوبر ۳۰/۶۱۹۵۳ را خاء ۱۳۳۳ پیش