تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 389
ولم) صدر انجمن احمدیہ کے چھ ناظر اور تحریک جدید کے دو وکلاء پنشنر تھے حضور نے یہ صورت حال جاعت کے سامنے رکھی اور تحریک فرمائی کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ادھر آنے کی کوشش کریں۔اور کم سے کم جب تک نئے نہ آئیں اس وقت تک پنشنر ہی آتے رہیں۔۵۵ سال پر پنشن مل جاتی ہے وہ چار پانچ سال کی خدمت کر لیں۔(۵) حضور نے 1954 ء میں تحریک فرمائی تھی کہ لوگ اپنی زائد آمد پیدا کر کے سلسلہ کے لئے دیں تاکہ ان پر بھی بوجھ نہ ہوا اور سسیلہ کی تبلیغی مشکلات دور ہوں حضور نے اس موقعہ پر اس اہم تحریک کی طرف جماعت کو دوبارہ توجہ دلائی اور عبد العزیز صاحب مغلپورہ گنج لاہور اور محمد خان ولد چوہدری نواب خان صاحب منصور آباد ضلع تھر پارکر کا نام لے کر بتا یا کہ انہوں نے اس تحریک کے مطابق زائد کام کر کے آمد پیدا کی جو چندہ کے طور پر پیش کر دی ہے بیلے سیند نا حضرت مصلح موعود نے ان اہم امور کا تذکرہ کرنے کے بعد " عالم روحانی کے دفاتر کے موضوع پر معرکہ آرا تقریبہ فرمائی جس میں قرآن مجیدہ کی رو سے بالخصوص مندرجہ ذیل روحانی حقائق پر سیر حاصل روشنی ڈالی :- عالم روحانی کے ڈائری نویں اور ان کا اعلیٰ درجہ کا نظام۔خدائی ڈکٹوفون، قیامت کے روز کانوں، آنکھوں، زبانوں ، ہاتھوں، پاؤں اور جلد کی گواہی، عالمی روحانی میں مجرموں کے فیصلہ کی نقول ، مسلمانوں کے لئے خدا تعالیٰ کی عطا کردہ ایک دائمی مقدس جاگیر بیت اللہ شریف )۔ارض مقدس کی اسلامی جاگیر سے متعلق شرائط و قیود - فلسطین پر یہود کا عارضی قبضہ۔حضور کی یہ ایمان پرور تقریبہ مندرجہ ذیل پیش گوئی پر ختم ہوئی :- پھر مسلمان فلسطین میں جائیں گے اور بادشاہ ہوں گے لازماً اس کے یہ معنے نہیں کہ پھر یہودی وہاں سے نکالے جائیں گے اور لارنا اس کے یہ معنے ہیں کہ یہ سارا نظام جس کو گو۔این۔او کی مدد سے اور امریکہ کی مدد سے قائم کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو توفیق دے گا کہ وہ اس کی اینٹ سے اینٹ بجادیں اور پھر اس جگہ پر لا کر مسلمانوں کو بسائیں دیکھو !! حدیثوں - الفضل ۱۶ جنوری ١٩٥٥ ء ٣ ( ۱۶ رماه صلح ۱۳۳۲ مش )