تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 378
اور وہ بڑی صحت کے ساتھ اعداد و شمار بیان کرتے ہیں۔لیکن ہمارے ہاں گڑ بڑ کر دیتے ہیں اور بعض لوگ تو شاید گڑ بڑ کرنا ثواب کا موجب سمجھتے ہیں حالانکہ ان چیزوں کا نتیجہ الٹ ہوتا ہے۔اور پھر اس کے نتیجہ میں جھوٹ کی بھی عادت پیدا ہو جاتی ہے۔اگر تم چارٹ بناؤ گے تو وہ تمہاری ترقی کے لئے بڑا محرک ہو گا۔اور پھر دوسرے لوگوں کو بھی تمہارے کاموں کے ساتھ دلچسپی پیدا ہو جائے گی۔اور انہیں بھی احساس ہوگا کہ تم ایک کام کرنے والی جماعت ہو۔اس کے بعد حضور نے دعا فرمائی اور یہ تقریب سعید خدا تعالیٰ کے فضل سے بخیر و خوبی اختتام پذیبہ جوئی سے ار فتح (۱۷ دسمبر) کو حضرت مصلح موعود نے تحریک عدل تحریک جدید کی نسبت اہم خطبہ کی نسبت ایک اہم خطبہ ارشاد فرمایا جس میں واضح کیا کہ تحریک جدید کوئی معمولی ادارہ نہیں بلکہ اسلام کے احیاء کی زبردست کوشش ہے اس لئے جماعت کے نوجوانوں کو پہلوں سے زیادہ قربانی کرنی چاہئیے اور جماعت میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہ ہونا چاہئے جو تحریک جدیدہ نہیں شامل نہ ہو۔اس سلسلہ میں حضور نے تحریک جدید کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ :- دنیا بھر کو اسلام سے روشناس کرانا معمولی امر نہیں۔۱۳ سو سال بیٹی مسلمانوں نے اس قدر کامیابی حاصل کی ہے کہ اس وقت ان کی آبادی دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی ہے، بلکہ اب تو اسلام کو آئے قریباً ۱۴۰۰ سال ہو چکے ہیں اور ان چودہ سو سالوں میں ابھی دنیا کی آبادی کا ہم حقہ مسلمان ہوا ہے۔یہ حصہ ابھی باقی ہے۔حالات کی تبدیلی اور مسلمانوں کی غفلت اور شہستی کی وجہ سے خدا تعالیٰ تھے ایک نیا سلسلہ قائم کیا ہے تا پرانے فرقوں سے جوشستی اور غفلت ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو جائے اور ان کی جگہ ایک نیا فرقہ لے لے جو اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کی طرف پہلے فرقوں سے زیادہ توجہ دے۔تا پہلی شکستی اور غفلت کا ازالہ ہو اور دنیا کی آبادی کا بقیہ سے حصہ بھی اسلام کے نور سے حقیر پائے، اور یہ اتنا بڑا کام ہے کہ اس کے لئے جتنی بھی قربانی کی جائے کم ہے۔خصوصا ہماری موجودہ سه ماهنامه خالد که بوه جنوری ۱۹۹۵ اور صلح ۱۳۳۳ پیش معتا