تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 363 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 363

لم بڑا بھاری تھا آریہ ہو چکا تھا۔اور اس کے اپنے بیٹے بھی اسلام چھوڑ چکے تھے۔اور وہ عورت اکیلی اسلام پر قائم تھی۔اس لئے کوئی شخص اس کی کھیتی کاٹنے کے لئے تیار نہیں تھا۔انہوں نے اسے طعنہ دیا اور کہا کہ مائی تیری کھیتی تو اب مولوی ہی کاٹیں گے۔احمدیوں کو دیہات میں مولوی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ قرآن اور حدیث کی باتیں کرتے ہیں۔شروع میں ملکانہ میں بھی ہمارے آدمیوں کو مولوی کہا جاتا تھا جس طرح یہاں ہمیں مرزائی کہتے ہیں اسی طرح وہاں مولوی کہا جاتا تھا۔سرحد اور یو۔پی میں عام طور قادیانی کہتے ہیں۔جب یہ خط مجھے ملا تو میں نے کہا اب اسلام کی عزت تقاضا کرتی ہے کہ مولوی ہی اس کی کھیتی کائیں۔چنانچہ جتنے گریجوایٹ اور بیرسٹر اور وکیل اور ڈاکٹر وہاں تھے میں نے ان سے کہا کہ وہ سب کے سب جمع ہوں اور اس عورت کی کھیتی اپنے ہاتھ سے جا کہ کاٹیں۔چنانچہ درجن یا دو درجن کے قریب آدمی جمع ہوئے۔جن میں وکلاء بھی تھے ، ڈاکٹر بھی تھے ، گریجوایٹس بھی تھے۔علماء بھی تھے اور انہوں نے کھیتی کاٹنی شروع کر دی۔لوگ ان کو دیکھنے کے لئے اکٹھے ہو گئے۔اور تمام علاقہ میں ایک شور مچ گیا کہ یہ ڈاکٹر صاحب میں جو کھیتی کاٹ رہے ہیں۔یہ جج صاحب ہیں جو کھیتی کاٹ رہے ہیں۔یہ وکیل صاحب ہیں جو کھیتی کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے چونکہ یہ کام کبھی نہیں کیا تھا اس لئے اُن کے ہاتھوں سے خون بہنے لگا۔مگر وہ اس وقت تک نہیں ہے جب تک اس کی تمام کھیتی انہوں نے کاٹ نہ لی۔یو۔پی کے اضلاع میں یہ بات خوب پھیلی۔اور کئی رئیسی متواتر مجھے دلی میں ملے۔اور انہوں نے کہا کہ ہم تو اسی دن سے احمدیت کی قدر کرتے ہیں جب ہم نے یہ نظارہ دیکھا تھا۔اور ایک مسلمان عورت کے لئے آپ کی جماعت نے یہ بغیرت دکھائی کہ جب لوگوں نے اسے کہا کہ اب مولوی ہی تیری کھیتی آکر کاٹیں گے تو آپ نے کہا کہ اب دکھا دے کا مولوی نہیں سچ مچ کا مولوی جائے گا اور اس کی کھیتی کالے گا۔تو ہمیشہ ہی ہم مسلمانوں کی خدمت کرتے رہے ہیں مگر ہمیشہ ہم ان خدمات کو چھپاتے رہے ہیں۔اور کہتے رہے ہیں کہ ان خدمات کے اظہار کا کیا فائدہ؟ ہم نے جو کچھ کیا ہے خدا کیلئے کیا ہے۔انسانوں کے لئے نہیں کیا، مگر آج کہا جا رہا ہے کہ احمدی مسلمانوں کے دشمن ہیں مسلمانوں کی کبھی خدمت نہیں کرتے بفرض اتنے بڑے جھوٹ اور افتراء سے کام لیا جاتا ہے کہ آپ ہم اس بات پر مجبور ہو گئے ہیں کہ جماعت کے دوستوں سے کہیں کہ اچھا تم بھی اپنی خدمات کو ظاہر کرد۔