تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 358 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 358

چونتھا باب 1900 سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ مرکز به این سے لیکر خدام الاحمدیہ کی تحریک حج تک فصل اول سالانہ اجتماع خدام الاحمد به مرکز بیر تو ۱۹۵۳ ۱۳۳۳ بیش اس سال قدام الاحمدیہ مرکزیہ کا چودھواں سالانہ اجتماع ۵-۶- نومبر ۹۵اء و مطابق یہ کا ۵ ۶ ۷ نبوت ۳۳۳ میش) کو منعقد ہوا۔جس میں سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود نے خدام کو اپنے ایمان پر در افتتاحی اور اختتامی خطابات سے نوازا۔حضور کی افتتاحی تقریر سے قبل نائب صدرا دل حضرت صاحبزادہ مرزا نا صراحہ صاحب نے پاکستان اور خدام الاحمدیہ کے جھنڈے لہرائے۔یہ اجتماع چونکہ ایک ایسے ماحول میں انعقاد پذیر ہوا، جب کہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان اپنے ملک میں ایک منفرد خادم خلق تحریک کی حیثیت سے اُبھر رہی تھی اور اس نے ملک کے صحافتی، سماجی اور سرکاری حلقوں میں اپنی خادمانہ سرگرمیوں کے باعث ایک ممتاز مقام حاصل کر لیا تھا، اس لئے حضرت مصلح موعود نے بھی اپنی تقاریہ میں سب سے زیادہ زور خدمت خلق ہی کی اہمیت و ضرورت پر دیا جو اس بین الاقوامی تنظیم کے قیام کی بنیادی، غرض و غایت ہے افتتاحی خطاب | چنانچہ حضور نے اپنے افتتاحی خطاب میں فرمایا :۔