تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 339
۳۲۲ میں محمد شاہ اور احمد شاہ کے پاس ظاہری دولت تھی لیکن انہوں نے عقل، فکر اور تدبر کی دولت سے فائدہ اٹھایا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ذلیل ہو گئے۔ہمایوں ، بابر اور اکبر نے خدا کی دی ہوئی دولت سے کام لیا اور وہ جیت گئے۔لیکن محمد شاہ اور احمد شاہ نے ان سے کام نہ لیا اور وہ ہار گئے ہیں خدا کی دی ہوئی دولت، ظاہری دولت سے ہزاروں گنا قیمتی ہے۔میں نے جماعت کو بار بار اس طرف توجہ دلائی ہے کہ وہ خدا کی دی ہوئی دولت سے کام لے لیکن افسوس کہ ان کے ذہن اس طرف نہیں جاتے۔میں دیکھتا ہوں کہ منقل ، فہم، ذکار اور تدبیر کے خزانے پڑے ہیں لیکن جس طرح قرآن کے خزانوں کو لینے والا کوئی نہیں اسی طرح ان خزانوں کی طرف بھی کسی کی توجہ نہیں مگر جس طرح قرآن کریم کے خزانوں کو لینے کی اگر کوئی کوشش کرتا ہے تو اُسے مل جاتے ہیں۔اسی طرح عقل ، ترتبہ اور فہم و ذکار کے خزانے بھی مل سکتے ہیں بشر طیکہ کوئی کوشش کرے " پھر فرمایا :- پس تم اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور خدا تعالیٰ کی دی ہوئی دولت کو استعمال کرد۔اگر تم خدا تعالیٰ کی دی ہوئی دولت کو استعمال نہیں کرتے تو تم اس کی دوسری نعمتوں کے امیدوار کیوں ہو؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا مجھے کوئی معجزہ دکھائیں مجھے یاد ہے آپ اس وقت جوش میں آگئے اور فرمایا میر سے دعوئی پر اتنے سال گزر چکے ہیں اور اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے ہزاروں نشانات دکھاتے ہیں تم نے ان نشانات سے کسب فائدہ اٹھایا کہ اب تم نئے نشان سے فائدہ اٹھا لو گے ؟ پس اگر تم خدا تعالیٰ کی دی ہوئی اتنی بڑی دولت سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو نہیں کسی دولت کیسے مل سکتی ہے ؟ ہاں اگر تم خدا تعالیٰ کی دی ہوئی دولت سے فائدہ اٹھاؤ تو نہیں اتنا کچھ مل جائے گاکہ تمہیں خداتعالی سے کچھ اور مانگتے ہوئے شرم آئے گی بلے ۱۹۵۴ چوہدری محمظفراللہ خان جن کا انتخاب عالمی مدال کے جن کی یہی ہے ، اکتو بر در۔۔را ضاء ۳۳۳ امش کو بین الاقوامی عدالت کی اس خالی نشست کے لئے انتخاب ہوا جو مہندوستان کے سر بنی گل نرسنگ راؤ له الفضل درا خار ۱۳۳۳ همش / ۱۲ اکتوبر ۱۹۵۴ء ص ۴ - ۵