تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 332
۳۱۵ سے طلبہ اُٹھانے کا کام کیا۔خانیوال سے بذریعہ ٹیلی فون اطلاع ملی ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر ہدایت مقامی مجلس عام الاحمدیہ کبیروالا مرکز میں امدادی خدمات انجام دے رہی ہے۔گذشتہ دو روز میں سولہ دیہی بستیوں کا دورہ کر کے تقریباً ساڑھے چار سو مریضوں میں ادویات تقسیم کی جاچکی ہیں کہ سالہ مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کی خدمات کا اعتراف کی م۔ریلیف کمشنر پنجاب کی طرف سے سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت لاہور ۴۔اکتوبر، ریلیف کمشنر پنجاب مسٹر آئی یو خاں نے آج قائد مجلس خدام الاحد یہ لاہور کے نام ایک خط میں مجلس کی خدمات پیش کرنے پر خدام الاحمدیہ کا شکر یہ ادا کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ حکام سے رابطہ پیدا کر کے متعلقہ علاقوں میں اپنی سرگرمیاں بدستور جاری رکھیں مجلس نے ۲۹ ستمبر کو قائمقام وزیر اعلی سردار عبد الحمید دوستی کے نام تار کے ذریعہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی امدادی سرگرمیوں سے مطلع کیا تھا۔آج امام جماعت احمدیہ مرزا بشیر الدین محمود احمد نے مجلس خدام الاحمدی لاہور کو ربوہ سے پانچ سو روپے کی رقم ارسال کی ہے تاکہ وہ سیلاب زدہ علاقے میں اپنے امدادی کام کو اور زیادہ وسیع کر سکیں۔کل مجلس خدام لاہور کی ایک امدادی جمعیت نے مل کر محکمہ شہری دفاع پنجاب کے تعاون سے ضلع لا ہور اور شیخو پورہ کے متعد د سرحدی دیہات کا دورہ کر کے سیلاب زدہ لوگوں میں وسیع پیمانے پر کھانے کی خشک اشیار تقسیم کیں۔جن دیہاتوں میں نمبرداروں سے مل کر انہوں نے امداد کا کام کیا ان میں شیرے داکوٹ بکستان جائوسی، خاکی، ابدانانی دور کر کے ایک کو کرو گا اور ان نامی بستیاں کیم بوی شامل ہیں۔اس کے علاوہ پارٹی نے شہر میں پٹیالہ گراؤنڈ کشمیر روڈ اور وارث روڈ کے بارش زدہ لوگوں کو بھی کھانے کی خشک اشیاء اور ادویہ تقسیم کیں۔اس طرح اندازہ انہوں نے تین ہزار افراد کو کھانا کھلایا۔روزنامه ملت لاہور ۱۶ اکتوبر ۱۹۵۴ء صلہ کالم ۳