تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 330 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 330

۳۱۳ کر سڑک کو ہموارہ کیا اور پانی جو کھڑا تھا خشک ہوا اور ٹریفک جاری ہو سکی۔اس کے علاوہ متعدد دیہات ہیں خدام نے سڑکیں درست ہیں اور مکانات کی مرمت کی چیئرمین صاحب ڈسٹرکٹ بورڈ کی خدمت میں خدام نے اپنی خدمات پیش کیں اور جناب ڈپٹی کمشنر صاحب بہادر کی خدمت میں بھی محلیس کی طرف سے اپنی خدمات پیش کیں خدام کی تنظیم اور ضبط و نظم اور جذبہ ایثار و خدمت خلق کو دیکھ کر لوگ مبارک باد پیش کرتے تھے۔چک 1 ضلع ملتان ۹۵ سیلاب کی آمد کی خبر سن کر قائد صاحب مقامی نے خُدام کو ساتھ لیکر چکی ہذا کے لوگوں کا سامان محفوظ جگہ پر پہنچایا اور نہایت محنت اور کوشش سے چوک کو سیلاب کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے دن رات ایک کر دیا بند باندھے گئے۔پانی کے لئے راستے بنائے۔یہاں خدام کی تعداد تھوڑی ہے۔یعنی دس خدام ہیں لیکن ان خدام نے چک کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے تین دن اور تین رات سونا تو در کنار چار پائی پر بیٹھ کر بھی نہ دیکھا نام کی انتھک کوششوں کا نتیجہ تھا کہ چک ہذا سیلاب کے بداثرات سے بہت حد تک محفوظ رہارٹ پنجاب کے اخبارات نے لاہور ، ربوہ اور ملتان کی مجالس خدام کی مساعی پنجاب پریس میں چرار کی جوابات نقل کئے جاتے ہیں۔ا "باران زدہ لوگوں کی امداد لاہور ۲۰ ستمبر قائد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ لاہور مطلع فرماتے ہیں کہ مجلس کے یکصد خدام لاہور کے نشیبی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں کام سر انجام دے رہے ہیں۔ان علاقوں میں بارہ امدادی مرکز قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں دس دس خدام ہر وقت حاضر رہتے ہیں اور موقع پر پہنچ کر امداد ہم پہنچاتے ہیں۔آج مجلس نے پٹیالہ گراؤنڈ اور اردگرد کے علاقوں کے چار سو نباہ حال مہاجروں میں مفت ملی تقسیم کیا۔علاوہ انہیں گذشتہ دو روز میں ۲۵ گھر کے افراد کو مخدوش جگہوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔محمد نگر میں ایک کرسچین لیڈی تیر کرپانی کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی اسے بر وقت امداد پہنچا کر ڈوبنے سے بچا یا گیا وہ تھک کر بہت ہار چکی تھی۔اسی طرح سنت نگر میں له با منامه خالد ربوه نومبر ۱۹۵۴ء ص ۳۴ - ۳۸ - مجلس خدام الاحمدیہ عنان کی مساعی کے لئے ملاحظہ ہو الفضل ۱۵ اکتوبر ۱۹۵۴ ص ۱