تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 210
جس وقت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود) دائیں طرف اور پادری مارٹن کلارک بائیں طرف کھڑے تھے اور میرے سامنے مرزا صاحب کے خلاف جعلی مقدمہ دائر تھا اور مارٹن کلارک مرزا صاحب (سیح موعود کے خلاف گواہی دے رہا تھا۔اور پستول نکال کر سامنے رکھ رہا تھا کہ یہ مرزا صاحب نے عبدالحمید کو دیا تھا۔وکیل کا نام تو مجھے یاد نہیں مگر جب اُس نے عبدالحمید سے سوال کیا کہ کیا تمہارے ساتھ اس فعل میں کوئی accomplice شریک جرم تھا ؟ تو اُ سے مرزا صاحب (سیح موعوی کا نام تو آتا نہ تھا اس لئے اس کے ہاتھ پر اس کے شریک کاروں نے مرزا صاحب (سیح موعود) کا نام لکھ دیا تھا اوروہ اپنا ہاتھ دیکھ رہا تھا۔اس پر مجھے شک ہوا کہ آخر یہ اپنا ہاتھ کیوں دیکھتا ہے جو اب کیوں نہیں دیتا۔معلوم کرنے پر حقیقت آشکارا ہوئی کہ وہ اپنے ہاتھ پر سے نام پڑھ رہا تھا۔اُس وقت معا میرے ذہن میں خیال آیا اور میں نے دریافت کیا کہ یہ لڑ کا کہاں رہتا ہے ؟ تو مجھے بتایا گیا کہ پادریوں کے پاس رہتا ہے۔میں نے اُسی وقت کہا کہ اس لڑکے کو علیحدہ لے جاؤ اور پولیس کی نگرانی میں رکھو چنانچہ ایسا کرنے نے اُس پر سے پادریوں کا اثر اور رعب زائل ہو گیا اور اس نے حقیقت سے آگاہ کر دیا۔مزید کہا کہ میں چاہتا تھا کہ جعلی مقدمہ کے سرکردہ لوگوں کو سخت سزائیں دوں مگر مرزا صاحب کے خلاف اس قدر تعجب تھا اور لوگ برافروختہ ہوئے ہوئے تھے کہ میں نے یہی مناسب سمجھا کہ ان پر سختی نہ کی جائے۔مبادا حالات اور زیادہ کشیدہ ہو جائیں۔اس لئے انہیں سخت سزائیں دینے سے گریز کیا۔یہ تمام واقعہ وہ ایسے پیرایہ میں بیان کر رہے تھے کہ سننے والا محسوس کرتا تھا کہ وہ اس میں ایک لذت اور فخر سا محسوس کرتے ہیں جو ایک نیک کام کر نیوالے کو نیکی کر کے محسوس ہوتا ہے اور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے حقیقت کو پاکر اپنے ہم مذہب لوگوں کا خیال نہ کرتے ہوتے حتی اور راستی کا ساتھ دیا۔اور یہ ایک کارنامہ تھا۔سے اگرچہ نے ربوہ تو اگر چہ انہوں نے ربوہ کو دیکھا تو نہیں مگر اُن کا حافظہ انہیں اس قطعہ اراضی کو Locate کرتے ہیں اس قدر کمد ثابت ہوا ہے کہ فورا وہ جگہ پہچان لی اور کہا کہ وہاں سے کئی دفعہ انہیں گذرنے کا اتفاق ہوا تھا ی بھی ذکر کیا کہ میرا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام انسان تھے اور خدا کے رسول جیسے دوسرے انبیاء کرام میں نہیں خدا نہیں مانتا۔اور نہ ہی میں تثلیث کا قاتل ہوں۔اور مرزا غلام احد صاحب (سیح موعود کو بھی خدا کا برگزیدہ انسان اور نبی تصور کرتا ہوں مگر اُن پر ایمان لانا اس لئے ضروری نہیں سمجھتا کہ حضرت مسیح کے وجود اور ان کی پیروی سے میری تستی ہو جاتی ہے۔ان سب واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں احمدیت کے ساتھ ایک لگاؤ ہے ایسا لگاؤ ہے جو کے معنے ہیں کھوج لگانا۔to locate