تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 106 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 106

I فوت ہوئے تو آپ کے بعد حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر مکہ میں نچی تو ایک مجلس میں حضرت ابو بکر کے والد ابو قحافہ بھی بیٹھے تھے جب پیغامبر نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تو سب لوگوں پر غم کی کیفیت طاری ہوگئی ! سب نے یہی سمجھا کہ اب ملکی حالات کے ماتحت اسلام پراگندہ ہو جائے گا چنانچہ انہوں نے کہا اب کیا ہو گا۔پیغا مہر نے کہا کہ آپ کی وفات کے بعد حکومت قائم ہو گئی ہے اور ایک شخص کو خلیفہ بنا لیا گیا ہے۔انہوں نے دریافت کیا کون خلیفہ مقرر ہوا ہے ؟ پیغا مہر نے کہا ابو بکران ابو قحافہ نے حیران ہو کہ پوچھا کون ابو بکر ؟ کیونکہ وہ اپنے خاندان کی حیثیت کو سمجھتے تھے اور اس حیثیت کے لحاظ سے وہ خیال بھی نہیں کر سکتے تھے کہ ان کے بیٹے کو سار ا عرب بادشاہ تسلیم کرلے گا۔پیغامبر نے کہا ابوبکر جو فلاں قبیلہ سے ہے۔ابو قحافہ نے کہا وہ کس خاندان سے ہے۔پیغامبر نے کہا فلاں خاندان سے۔اس پر ابو قحافہ نے دوبارہ دریافت کیا کہ وہ کس کا بیٹا ہے؟ پیغا مہر نے کہا ابوقحافہ کا بیٹا۔اس پر ابو قحافہ نے دوبارہ کلمہ پڑھا اور کہا آج مجھے یقین ہو گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی تھے۔ابوقی فرم پہلے صرف نام کے طور پر مسلمان تھے لیکن اس واقعہ کے بعد انہوں نے پیچھے دل سے سمجھ لیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دعوی میں راستباز تھے کیونکہ حضرت ابو بکر رض کی خاندانی حیثیت ایسی نہ تھی کہ سارے عرب آپ کو مان لیتے۔یہ الہی دین تھی۔مگر بعد میں مسلمان کی ذہنیت ایسی بگڑی کہ انہوں نے یہ سمجھنا شروع کیا کہ یہ فتوحات ہم نے اپنی طاقت سے حاصل کی ہیں۔کسی نے کہنا شروع کیا کہ معرب کی اصل طاقت بنو امیہ ہیں اس لئے خلافت کا حق ان کا ہے۔کسی نے کہا بنو ہاشم عرب کی اصل طاقت ہیں۔کسی نے کہا بنو مطلب عرب کی اصل طاقت ہیں کسی نے کہا خلافت کے زیادہ حقدار انصار ہیں جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھروں میں جگہ دی۔گویا تھوڑے ہی سالوں میں مسلمان مارٹڈ (MORBID) ہو گئے اور ان کے دماغ بگڑ گئے۔ان میں ہر قبیلہ نے یہ کوشش کی وہ خلافت کو بزور حاصل کرلے نتیجہ یہ ہوا کہ خلافت ختم ہو گئی۔پھر مسلمانوں کے بگڑنے کا دوسرا سبب انار کی تھی۔اسلام نے سب ہیں مساوات کی روح پیدا کی تھی لیکن مسلمانوں نے یہ نہ سمجھا کہ مساوات پیدا کرنے کے معنی یہ ہیں کہ ایک