تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 562 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 562

07۔کلیولینڈ پین ڈیلیر، ار مارچ ۱۹۵۳ء کمیونٹ پاکستان میں مذہبی یمین کو ہوا دے رہے ہیں (ڈبلیو - جی۔ڈلدائن) کراچی ۱۶ مارچ۔گذشتہ دو مفتیوں کی خونریز ہنگامہ انگیزی جو پاکستان میں سراسر مذہب کے نام پر کی گئی ، وہ اعلیٰ ترین سطح کے سرکاری افسران کی اس رائے کی تصدیق معلوم ہوتی ہے کہ کمیونسٹ ہمارے ملک کے مذہبی گروہوں کے نہایت متعصب اور محبت پسند عناصر کی شاطرانہ رہنمائی کر رہے ہیں اور یہ رخ ان مغرب زدہ ترقی پسند مسلم لیڈروں کو بہت پریشان کر رہا ہے جنہوں نے کہ اس ملک کی قسمتوں کی قیادت اس دن سے کی ہتہ جب سے یہ انڈیا سے بذریعہ تقسیم الگ ہوا تھا۔آجکل پاکستان میں جسں کو لمبے عرصہ سے اس کی عبادت گزار آبادی اور ترقی پسند حکومت کی وجہ سے کمیونزم کے خلاف ایک قلعہ سمجھا گیا تھا کمیونسٹ دخل اندازی اور کمیونسٹ اثر پذیری اس صورت حال سے ایک نفرت انگیز اور نمایاں مماثلت اختیار کرتی جارہی ہے تہجد ایران میں گزشتہ تین سالوں میں انہوں نے پیدا کی تھی۔دونوں ممالک میں کمیونسٹوں نے طلباء کی تنظیموں اور بعض دیوا نے مذہبی گروہوں کو استعمال کیا۔دونوں ملکوں میں اُن کا مقصد یہ رہا ہے کہ بے اعتمادی پیدا کریں اور جغرا نیائی گرد موں خصوصاً گورنمنٹ کے لیڈروں کے درمیان نا چاتی پیدا کریں۔ایران کے قاتلانہ فدایان اسلام جن کے لیڈر آیت اللہ کا شانی ہیں پاکستان میں اپنے مماثل عناصر رکھتے ہیں وہ گردہ احرار (سچے) اور جماعت اسلامی نہیں رحین کا مطلب سادہ طور پر اسلامی تنظیم ہے) احرار فسادات کو شروع کرتے ہیں یہ احرار ہی تو ہیں جنہوں نے عوامی تحریک چلائی جس کے نتیجہ میں تاریخ پاکستان کا پلا مارشل لاء نافذ ہوا۔مگر تاحال یہ مارشل لاء صرف لاہور میں جاری ہوا ہے جو گندم اگانے والے