تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 543
۵۴۱ تیسرا باب جماعت احمدیہ کی عالمی شہرت و عظمت میں اضافہ ر کے دور ابتلاء کی تیسری عظیم الشان برکت یہ تھی کہ بیرونی ممالک میں اس کی شہرت وقار اور عظمت میں بے پناہ اضافہ ہوا جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ عالمی پریس نے جماعت احمدیہ کے حق میں کھلے بندوں آواز بلند کی اور اس کی مظلومیت کے چرچے دنیا کے ہر گوشے میں ہونے لگے۔اس سلسلے میں بعض بیرونی ممالک کے اخبارات کے تاثرات اور ان کے قاریٹی کی آراء کا نمونہ ذکر کیا جاتا ہے۔ا - اخبار حقیقت" لکھنو نے اپنی ۳ ۴ ر ا س په ۹۵۳ ہندوستان کا مسلم پریس کی اشاعت میں مندرجہ ذیل اداریہ تحریر کیا۔اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے تقریباً چھ سات ماہ کے سکون اور خاموشی کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے نا عاقبت اندیشن مولویوں اور کٹھ ملاؤں نے وہی شر انگیز ایجی ٹیشن پھر شروع کر دیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کی شیرازہ بندی کو پاش پاش کر دیتا ہے۔ان مولویوں ، ملاؤں اور خود ساختہ مولاناؤں کا مطالبہ یہ ہے کہ فرقہ احمدیہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے اور سر ظفر اللہ خان کو وزارت خارجہ کے عہدہ سے ہٹا دیا جائے ان احمقوں کے نزدیک پاکستان گورنمنٹ کے اس اعلان کر دینے سے کہ احمدی غیر مسلم ہیں ساری دنیا ان کا غیر مسلم ہونا تسلیم کرلے گی۔لاکھوں افراد کی ایک کلمہ گو جماعت کو خدا کی وحدانیت ، رسول کی رسالت اور شریعت اسلامیہ کی خود ان مولویوں