تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 501 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 501

۴۹۹ پہلا باب سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے " ای میت میں مستقبل میں رونما ہونے والے تغیرات اور جماعتی ابتلاؤں اور اُن کے نتائج کی خبر دیتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا کہ :۔یہ سمت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیچ ہو جوزین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ بیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے نا خدا تمہاری آنہ مالش کرے کہ کون اپنے دعوی بیعت میں صادق اور کون کا ذب ہے۔۔۔۔۔۔۔وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور اُن پر مصائب کے زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قومیں ہنسی اور مٹھٹھا کریں گی اور دنیا اُن سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی وہ آخر فتیاب ہوں گے اور برکتوں کے دروازہے ان پر کھولے جائیں گے یا لے اس پیشگوئی کے مطابق اللہ تعالیٰ نے 1920ء کے جماعتی ابتلاء میں جن برکات سے اپنی پاک جماعت کو نوازا اُن میں سے بعض کا ذکر پہلے آچکا ہے۔اس باب میں چار مزید برکات کا ذرا تفصیل اور شرح وبسط سے ذکر کیا جاتا ہے:۔اول :- نشاناتِ الہیہ کا ظہور۔دوم : جماعت احمدیہ کی ترقی داستحکام۔له رساله " الوصیت طبع سوم من مطبوعہ ۹ جولائی ۰۶۱۹۰۸