تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 403 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 403

جواب: - ھاں۔سوال:۔از راہ کرم القول الفصل کے صفحہ ۴۵ کو ملاحظہ فرما ہے جس میں حسب ذیل عبارت ہے۔اس کے بعد خدا تعالیٰ کا حکم آیا۔حسین کے بعد نمازہ غیروں کے پیچھے حرام کی گئی۔اور اب صرف منع نہ تھی بلکہ حرام تھی اور حقیقی حرمت صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے کیا اس عبارت سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ احمدیوں کو غیر احمدی امام کے پیچھے نمازہ پڑھنے کی ممانعت کی وجہ کچھ اور ہے ؟ جواب:۔اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ جس وجہ سے احمدیوں کو غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے منع کیا گیا اس کی بعد میں وحی کے ذریعہ بھی تصدیق کر دی گئی سوال : آپ نے انوار خلافت کے صفحہ پر اس ممانعت کی ایک مختلف وجہ بیان کی ہے متعلقہ عبارت یہ ہے۔ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم غیر احمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور اُن کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔کیونکہ ہمارے نزدیک وہ خدا تعالیٰ کے ایک نبی کے منکر ہیں۔یہ دین کا معاملہ ہے۔اس میں کسی کا اپنا اختیار نہیں۔جواب: میں پہلے کہ چکا ہوں کہ کفر کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو ایک شخص کو ملت سے خارج نہیں کرتی۔ہمارے نبی کریم نے فرمایا ہے کہ ہمیں ایسے شخص کو اپنا امام بنا نا چاہیئے جو دوسروں سے زیادہ نیک اور صالح ہو۔ایک نبی کے انکار سے انسان کی نیکی کمز ور ہو جاتی ہے۔سوال : - آپ نے فرمایا ہے کہ کفر اور اسلام اضافتی الفاظ ہیں۔کیا یہ صحیح نہیں کہ الفاظ کھر۔کافر کافرون - کافرین - کفارہ الکفرۃ قرآن کریم میں ایک ہی مفہوم میں استعمال ہوئے ہیں۔یعنی ایسے اشخاص کے متعلق جو اُمت سے باہر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں ؟ جواب : میں پہلے بتا چکا ہوں کہ یہ لفظ قرآن کریم میں ایک ہی معنوں میں استعمال نہیں ہوا۔کل میں نے قرآن کریم سے ہی اس کی ایک مثال پیش کی تھی۔سوال: - ازراہ کرم ذکر الہی کے صفحہ ۳۲ے کو دیکھنے میں میں حسب ذیل عبارت آتی ہے :۔میرا تو یہ عقیدہ ہے کہ دنیا میں دو گروہ ہیں۔ایک مومن۔دوسر سے کافر۔پس جو حضرت