تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 402
۴۰۰ کمالات متفرقہ جو تمام دیگر انبیاء میں پائے جاتے ہیں۔وہ سب حضرت رسول کریم میں ان سحر پڑھ کر موجود تھے۔اور اب وہ سارے کمالات حضرت رسول کہ میم سے ظلی طور پر ہم کو عطا کیے گئے۔اور اس لیے ہمارا نام آدم۔ابراہیم - موسی - نوح - داؤد - یوسف سلیمان بیجھی۔عیسی وغیرہ ہے۔چنانچہ ابراہیم ہمارا نام اس واسطے ہے کہ حضرت ابراہیم ایسے مقام میں پیدا ہوئے تھے کہ وہ بت خانہ تھا اور لوگ بت پرست تھے۔اور اب بھی لوگوں کا یہی حال ہے۔کیا اس عبارت سے ثابت نہیں ہو تا کہ مرزا صاحب کا دعوی تھا کہ آپ ان تمام انبیاء سے جن کا اس عبارت میں ذکر ہے افضل ہیں ؟ کان جواب :۔ان دونوں مرزا صاحب کوئی باقاعدہ ڈائری نہ رکھتے تھے۔یہ اقتباس تو کسی رپورٹر کا کھا ہوا ہے۔لیکن یہ فرض کرتے ہوئے کہ یہ یہ پورٹ صحیح ہے۔اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا۔کہ مرزا صاحب نے اپنے آپ کو دوسرے انبیا ء پر فضیلت دی ہے۔اس کا مطلب تو صرف ان صفات کو گنوا تا ہے جو مرزا صاحب اور دوسرے انبیاء میں مشترک تھیں۔سوال :۔عام مسلمان تو احمدیوں کا اس لیے جنازہ نہیں پڑھتے کہ وہ احمدیوں کو کافر سمجھتے ہیں۔آپ بتایئے کہ احمدی جو غیر احمدیوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھتے اس کی اس کے علاوہ اور کیا وجہ ہے۔جین کا آپ قبل ازیں اظہار کر چکے ہیں۔کہ آپ نے جوابی کارروائی کے طور پر یہ طریق اختیار کیا ہے ؟ جواب: - بڑا سبب تو جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں یہ ہے کہ ہم غیر احمدیوں کا جنازہ ایسے نہیں پڑھتے کہ وہ احمدیوں کا جنازہ نہیں پڑھتے۔اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ اپنے دعوی کے دس سال بعد تک نہ صرف مرزا غلام احمد صاحب نے احمدیوں کو اجازت دے رکھی تھی کہ وہ غیر احمدیوں کے جنازے پڑھیں۔بلکہ خود بھی ایسی نماز جنازہ میں شریک ہوتے رہے۔اور دوسرا سبب جو اصل میں پہلے سبب کا حصہ ہی ہے یہ ہے۔کہ ایک منطقہ اور مسلمہ حدیث کے مطابق جو شخص دوسرے مسلمان کو کافر کہتا ہے وہ خود کافر ہو جاتا ہے۔سوال: کیا غیر احمدی امام کے پیچھے نمانہ پڑھنے سے انکار کرنے پہ بھی آپ کے سابقہ جواب کا اطلاق ہوتا ہے ؟