تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 401 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 401

۳۹۹ دوبارہ ظاہر ہوں گے۔اس کے متعلق آپ کا عقیدہ کیا ہے ؟ جواب : یہ بات غلط ہے کہ یہ مسلمانوں کا منفقہ عقیدہ ہے مسلمانوں کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جو یہ ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت سیخ ناصر می طبعی موت سے وفات پاگئے۔ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت عیسی بن مریم خود دوبارہ مبعوث نہیں ہوں گے۔بلکہ ایک دوسرا شخص جو ان سے مشابہت رکھتا ہو گا اور ان کی صفات کا حامل ہو گا آئے گا۔عدالت کا سوال :۔کیا حضرت عیسی کے زمانے میں سیو دی کسی مسیح کے منتظر تھے ؟ جواب:۔جی ہاں۔وہ ایک مسیح کی آمد کے منتظر تھے۔مگر اس سے پہلے الیاس نے آنا تھا جس نے آسمان سے اسی خاکی جسم کے ساتھ نازل ہونا تھا۔سوال :۔کیا حضرت عیسی ہی یہ مسیح تھے ؟ جواب :۔ہمارے عقیدہ کے مطابق وہی مسیح تھے لیکن یہودیوں کے عقیدہ کے مطابق نہیں۔سوال: - کیا حضرت عیسی ناصری نے کبھی مسیح موعود ہونے کا دعومی کیا ؟ جواب: جی ھاں۔سوال:- یہودیوں نے خدا کو ایک تاجر کی شکل میں پیش کیا تھا اور یہ کہ کہ اس کے واحد اجارہ دارین گئے تھے کہ خدا نے ابراہیم سے عہد کیا تھا کہ وہ کنعان کی نرمین دوبارہ انہیں دے گا۔اسی طرح پولوس کے ماننے والے عیسائیوں نے خدا پہ اپنا پہلا حق رمن جتا یا۔اور اس حق رمین کی وجہ گال گو تھا کی پہاڑی پر حضرت مسیح کا پھانسی پانا فرار دی۔اب مولانا مرتضیٰ احمد میکش اور ان کے ساتھ دوسرے علمائے دین دعوی کرتے ہیں کہ خدا پر پہلا حق رمین اُن کا ہے۔اور اس رہن کی قیمت یہ قرار دی گئی ہے کہ ذہنی غلامی اختیار کر لی جائے۔کیا آپ بھی مرزا غلام احمد صاحب کی نبوت پر ایمان لانے کی وجہ سے خدا پر کسی مخصوص اور علیحدہ حق رہن کا دعوی رسکتے ہیں ؟ جواب :۔ہم نا تو کسی ایسے حقی رہن کو مانتے ہیں اور نہ اس کے دعویدار ہیں۔مولانا میکنش کے سوال : آپ نے کل فرمایا تھا۔کہ مرزا غلام احمد صاحب نے صرف عیسی بن مریم پر اپنے آپ کو فضلیت دی ہے۔مگر ۴ و ۱۶ اپریل ۱۵ ۹ہ کے الفضل (دستاویز ڈی - ای ۳۲۵) میں مرزا صاحب کی ، اراپریل ۱۹۰۳ء کی ڈائری سے یہ عبارت نقل کی گئی ہے :۔