تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 386
۳۸۵ احمدیوں سے اپنی لڑکیوں کی شادی نہ کریں ؟ جواب :۔میں یہ سب کچھ غیر احمدی علماء کے اسی قسم کے فتووں کے جواب میں کہتارہا ہوں بکہ میں نے ان سے کہ کہا ہے۔کیونکہ جزا و سینہ سینہ کہا۔سوال :۔آپ نے اب اپنی شہادت میں کہا ہے کہ جو شخص نیک نیتی کے ساتھ مرزا غلام احمد صاحب کو نہیں مانتا۔وہ پھر بھی مسلمان رہتا ہے۔کیا شروع سے آپ کا یہی نظریہ رہا ہے ؟ جواب : ھاں۔سوال : کیا احمدیوں اور غیر احمدیوں کے درمیان اختلافات بنیادی ہیں ؟ جواب : اگر لفظ بنیادی کا وہی مفہوم ہے جو ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لفظ کا لیا ہے تب یہ اختلافات بنیادی نہیں ہیں۔سوال : اگر لفظ بنیادی عام معنوں میں لیا جائے تو پھر ؟ جواب :۔عام معنوں میں اس کا مطلب "اہم ہے۔لیکن اس مفہوم کے لحاظ سے بھی اختلاف بنیادی نہیں ہیں بلکہ فروعی ہیں۔عدالت کا سوال : احمدیوں کی تعداد پاکستان میں کتنی ہے ؟ جواب : - دو اور تین لاکھ کے درمیان۔وکیل کے سوال :۔کیا کتاب تحفہ گولڑویہ جوستمبر 19 میں شائع ہوئی تھی مرزا غلام احمد صاحب کی تصنیف ہے ؟ جواب :۔جی ہاں۔سوال :۔کیا آپ کو یہ معلوم ہے یا نہیں کہ جس عقیدہ کا ذیل کے پیرا میں ذکر ہے وہ عامتہ المسلمین کا عقیدہ ہے :- جیسا کہ مومن کے لیے دوسرے احکام الہی پر ایمان لانا فرض ہے۔ایسا ہی اس بات پر ایمان فرض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہیں۔ایک بحث محمدی جو جلالی رنگ میں ہے۔دوسرا بعث احمدی جو کہ جمالی رنگ نہیں ہے یا جواب:۔عامتہ المسلمین کے نز دیک اس کا اطلاق صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ہوتا ہے