تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 381 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 381

بجواب سوالات عدالت بتاریح نم / جنوری سوال : کل آپ نے کہا تھا کہ گناہ کی ذمہ داری انفرادی ہوتی ہے۔فرض کیجئے کہ میں ایک مسلم حکومت کا شہری ہوں اور میں ایک دوسرے شخص کو قرآن وسنت کی کوئی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھتا ہوں۔کیا میرا یہ مذہبی فرض ہے کہ ہمیں اُسے اس خلاف ورزی سے لوگوں۔مذہبی فرمن کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہیں اُسے ایسا کرنے سے نہ روکوں تو میں خو د بھی گنہگار ہوں گا ؟ جواب :۔آپ کا فرض صرف اس شخص کو نصیحت کرتا ہے۔سوال : - اگرین صاحب امر ہوں تو کیا پھر بھی یہی صورت ہوگی ؟ جواب :۔پھر بھی آپ کا یہ مذہبی فرض نہیں کہ آپ اس شخص کو ایسا کرنے سے جبراً روکیں۔سوال :۔اگر میں صاحب امر ہوں تو کیا میرا یہ فرض ہوگا کہ میں ایسا دنیاوی قانون بناؤں جو اس قسم کی خلاف ورنہ یوں کو قابل سزا قرار دے ؟ جواب : - جی نہیں۔ایسا کہ نا آپ کا مذہبی فرض نہیں ہو گا۔لیکن ایسا قانون بنانے کا آپ کو اختیار حاصل ہوگا۔سوال :۔کیا ایک سچے نبی کا انکار کفر نہیں ؟ جواب : - : ہاں یہ کفر ہے۔لیکن کفر دو قسم کا ہوتا ہے ایک وہ جس سے کوئی شخص ملت سے خارج ہو جاتا ہے دوسرا وہ جس سے وہ ملت سے خارج نہیں ہوتا۔کلمہ طیبہ کا انکار پہلی قسم کا کفر ہے۔دوسری قسم کا کفر اس سے کم درجے کی بد عقیدگیوں سے پیدا ہوتا ہے۔سوال : کیا ایسا شخص جو ایسے نبی کو نہیں مانتا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آیا ہو اگلے جہان میں سزا کا مستوجب ہو گا ؟ جواب: ہم ایسے شخص کو گنہگار تو سجھتے ہیں مگریہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو سزا دے گا یا نہیں۔اس کا فیصلہ کر نا خدا کا کام ہے۔سوال : کیا آپ خاتم النبین میں خاتم کوات کی فتح سے پڑھتے ہیں یا کسرہ سے با جواب :۔دونوں درست ہیں۔