تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 285 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 285

YAP ہم دیہی نما نہ پڑھتے ہیں۔اور وہی روزے رکھتے ہیں۔اور وہی زکواۃ ادا کرتے ہیں۔وہی حج ادا کرتے ہیں۔اور اسی قبلہ کو تمام مسلمانوں کا مرکزہ رمامن سمجھتے ہیں۔جو قرآن مجید سنت رسول و احادیث نبوی اور اقوال صحابہ سے ثابت ہے۔ہم خود بھی امت محمدیہ میں شامل ہیں۔اور سلسلہ احمدیہ کے بانی بھی اس اُمت میں شامل تھے وہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھتے تھے۔اور ہم احمدی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کا کلمہ نہیں پڑھتے۔جو شخص ایسا نہ کرے ہمارے عقیدہ میں قرآنی تعلیم کے خلاف عمل کرنے والا اور اسلام سے انکانہ کرنے والا ہے۔ہم ہر کلر گو گو است محمدیہ کا جند سمجھتے ہیں۔ہم ہر اس شخص کو امت محمدیہ کا فرد اور میزو قرار دیتے ہیں جو کلمہ طیبہ پڑھتا ہو اور کعبہ مکرمہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتا ہے۔ہم تمام بنی نوع انسان کی ہمدردی اور خدمت کو خصوصاً تمام مسلمانوں کی ہمدردی اور خدمت کو خواہ وہ کسی ملک میں رہتے ہوں۔یا کسی فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ہم اس پر ہمیشہ عمل کرتے آئے ہیں۔اور ہمیشہ عمل کرتے رہیں گے۔ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ سب انسانوں سے عموماً اور تمام مسلمانوں سے خصوصاً خوشگوار اور روادارانہ تعلقات رکھیں۔اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔اور ہر قسم کے فتنے سے بچیں گے اور کوشش کریں گے کہ ہماری کسی غلطی کی وجہ سے طبائع میں اشتعال پیدا نہ ہو۔جماعت احمدیہ سیاسی جماعت نہیں ہے ہم سیاسی جماعت نہیں اور من حیث الجماعت سیاست سے بچے رہنا پسند کرتے ہیں۔ہم خدا تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں۔کہ من حیث الجماعت وہ ہمیں ان امور سے بچائے رکھے۔تاکہ اس دور میں جبکہ عام طور پر دنیا دین کو چھوڑ رہی ہے۔یہیں اسلام کی خدمت کی توفیق ملتی رہے۔اور غیر مسلم اقوام کو اسلام کی طرف لانے کا کام ہم سے سرانجام پاتا رہے۔حکومت اور ملک کو مضبوط کرنا ہمارا اصول ہے