تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 284 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 284

۲۸۳ باشر اس مجلس مشاورت کا ایک خوشتا اور شیرین پل ایک سید نا حضرت مصلح موعود کا اہم بیان | اہم بیان کی شکل میں ظاہر ہو ا جو ملیس کی درخواست پر حضرت مصلح موعود نے جاری فرما یا اور جس کا مکمل متن یہ ہے :۔" ہمارے عقائد ہم اس دنیا کا بادشاہ قادر مطلق لافانی اور لاثانی اللہ تعالی کو سمجھتے ہیں۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ صرف اسلام اللہ تعالے کا سچا دین ہے اور قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی نازل کی ہوئی کتاب ہے اور اس میں فرشتوں۔آسمانی صحیفوں۔بعثت انبیاء ، بعث بعد الموت اور تقدیر خیر وشر کا جس طرح ذکر آیا ہے۔وہ سب حق اور درست ہے۔اور ہم اس پیر کامل ایمان رکھتے ہیں ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام نبیوں کا سردار سمجھتے ہیں اور خاتم النبیتی تسلیم کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ آپ پر نازل شدہ شریعت بنی نوع انسان کے لیے آخری شریعت ہے۔جیسے کوئی انسان تو بدل ہی نہیں سکتا بلکہ خود خداوند کریم نے بھی اسے تبدیل نہ کرنے کا وعدہ فرمایا ہے شریعت محمد کا کوئی حکم قیامت تک منسوخ نہیں ہو گا اوراس کا ہر کم حجلہ شرائط کے ساتھا اور حملہ شرائط کے مطابق قیامت تک قابل عمل رہے گا۔قرآن کریم بعد ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت متواترہ اور احادیث صحیحہ کی پابندی اپنے اوپر لازمی اور ضروری سمجھتے ہیں۔اور اس سے ذرا بھی انحراف کو گناہ سمجھتے ہیں۔ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام و اہل بیت اطہار کو تعلیمات قرآنی اور اخلاق محمدی کے مطابق ایک اعلیٰ اسوہ سمجھتے ہیں۔جو شخص ان کے طریق سے منحرف ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ سے منحرف ہوتا ہے۔