تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 282
۲۸۰ وقت جماعت کے مختلف نمائندوں کو ایسے امور کے متعلق بھی گفتگو کرنی پڑے گی جن کے متعلق پبلک میں گفتگو کرنا نا مناسب ہوگا یا شاید بعض لوگ ایسے اہم مسئلہ کے متعلق عام مجلس میں رائے دینے سے بھی ہچکچاہئیں۔اس لیے یہ بھی اعلان کیا جاتا ہے کہ اس شور مٹی میں سوائے نمائندوں کے اور کسی شخص کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس لیے مشورہ کی کے دن کوئی غیر نمائندہ دوست باہر سے تشریف نہ لائیں کیونکہ انہیں شوری کے لیے زائرین کا ٹکٹ نہیں مل سکے گا۔مناسب تو یہ تھا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ شوری پنجاب سے باہر منعقد کی جائے۔لیکن چونکہ گرمی یکدم زیادہ ہو گئی ہے اور میری صحت کمزور ہورہی ہے با ہر کسی جگہ فور رہائش اور طلبہ گاہ کا انتظام بھی مشکل ہوگا اس لیے مجبورا گرہ بوہ میں ہی اس شوری کے انعقاد کا فیصلہ کرتا ہوں۔سیکرٹری شور مٹی کی طرف سے الگ نوٹس سب جماعتوں کو جلد بھجوادیا جائے گا خاکساره مرز امحمود احمد (خلیفة المسیح) دیوه ۶ رمئی ۱۹۵۳ ءوسه یہ مجلس مشاورت حسب پروگرام ۱۶ ماه مجرت رمئی کو ربوہ میں منعقد ہوئی جس میں حضور نے بجٹ پر مشورہ طلب کرنے کے علاوہ ۱۹۵۳ ء کی ایجی ٹیشن اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے حالات پر روشنی ڈالی۔اس مشاورت کی روداد طبع نہیں ہوئی۔نہ اس کا کوئی ریکار ڈ ہے البتہ اس موقعہ کے لیے حضرت مصلح موعود کا ایک رسم فرمودہ نوٹ جو حضور نے کچی پنسل سے تحریر فرمایا تھا محفوظ شکل میں موجود ہے۔جس سے کسی قدر اندانہہ ہو سکتا ہے کہ اس اہم فجلس میں حضور نے کیا گیا ارشاد فرمایا۔مولوی عبد الرحمن صاحب انور در سیکر ٹری مجلس مشاورت کو یہ نوٹ مشاورت کے اختتام پر اس میٹر سے ملا تھا جو اس وقت حضرت مصلح موعود کے سامنے رکھا تھا۔المصلح و محبت ۱۳۳۲) و رمئی ۱۹۵۳) مت