تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 239
۲۳۷ نمبر ۱۰۴ مورخه ۱۲۳۲۵۳ منجانب جی ایم منصور پی سی۔ایس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جھنگ چنیوٹ کیمپ۔بخدمت سیکریٹری صاحب جناب عالی ! خليفة المسيح ربوده میں آپ کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے تمام خصوصی اختیارات مجھے تفویض ہو جانے کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جھنگ نے مجھے ہدایت دی ہے کہ آپ کے یہ گوش گزار کر دوں کہ وہ تمام تارہ جو ربوہ سے بیرونی سٹیشنوں بشمول انڈیا کو ارسال کیے جائیں ان میں اس صوبہ میں جاری " راست اقدام کی تحریک کے سلسلہ میں کھوئی تبصرہ نہ ہو، کوئی نتیجہ نہ اخذ کیا گیا ہو۔اور حالات پر کوئی مخالفانہ بیان نہ ہو۔ایسے تاروں کی ترسیل پہ آپ مکمل کنٹرول قائم کریں گے۔مجھے امید ہے کہ آپ کو اس امر کا احساس ہو گا کہ ایسے تبصرے ، نتائج یا بیانات کا ذکرہ اگر آپ کی طرف سے ہو گا تو وہ ملک کے امن کے لیے مضر ثابت ہوگا۔مجھے اس امر کے بیان کرنے کی چنداں حاجت نہیں کہ میرے پاس ایسی تحریری شہادت موجود ہے جس سے وہ امور ثابت ہو جاتے ہیں جن پر مکمل کنٹرول قائم کرنے کے بارے میں میں آپ کو اب ہدایت دے رہا ہوں۔یکی ہوں نہایت تابعدار آپ کا خادم دستخط - جیا۔ایم۔منصورہ پی۔سی۔ایس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جھنگ (چنیوٹ)