تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 220 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 220

MIA ۱- ایجی ٹیشن سے متعلق اندرون ملک سے آنے والی ڈاک کا ریکارہ ڈرکھنا۔۲۔تازہ اطلاعات کا خلاصہ تیارہ کر کے حضرت مصلح موعود کی خدمت اقدس میں پیش کرنا۔- حکام وقت کو حالات سے باخبر رکھنے اور مشرقی پاکستان کی احمدی جماعتوں کو مرکزی کوائف سے مطلع کرنے کے لیے الگ الگ اطلاعات کا انتخاب کر نا اور پھر بالترتیب حضرت مولانا عبد از میم صاحب درد ناظر امور عامہ اور حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس ناظر تالیف و تصنیف کو بھجوانا۔احمدی جماعتوں کو مرکزی اور جماعتی اطلاعات سے باخبر رہ کھنے کی خاطر ضروری معلومات مرتب کرنا۔موخر الذکر معلومات سیدنا حضرت مصلح موعه و نهایت احتیاط اور باقاعدگی سے ملاحظہ فرماتے اور حضور کی منظوری کے بعد ان کو نظارت دعوت و تبلیغ میں مجھجوا دیا جاتا تھا جہاں حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب ناظر دعوت و تبلیغ ان کو اپنی نگرانی میں سائیکو سٹائل کر استے اور پھر اولین فرمت میں بیرونی جماعتوں میں بھجوا دیتے تھے۔جناب محمد یوسف صاحب سابق کارکن نظارت دعوت و تبلیغ حال آڈیٹر صد را نمین احمدیہ کا بیان ہے کہ :۔ر جماعتوں سے رابطہ کے لیے خطوط بھیجنے کا ہی ذریعہ باقی رہ گیا چنانچہ خطوط کے ذریعے احباب جماعت سے رابطہ قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ان خطوط کی چھپائی اور ترسیل کا کام میرے ذمہ ہوا۔میں ان دنوں صیغہ نشر و اشاعت میں منھا مجھے ایک دفتری اور ایک مددگار کارکن ملا ہوا تھا۔خط کا مضمون مغرب کے قریب مل جاتا۔عشاء کی نمانہ سے فارغ ہو کر ہم لوگ دفتر پہنچ جاتے۔میں موصولہ مضمون کو سٹینسل پر لکھتا اور پھر خود سائیکل سٹائل مشین پر ا سے چھاپتا تھا یہ شین پرانی طرز کی تھی (جو مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ سے عاریتاً حاصل کی متقی) اس لیے چھپائی پر بہت وقت صرف ہوتا تھا۔جماعتوں کے کچھ پتے چھپے ہوئے موجود تھے کچھ ہاتھ سے لکھے جاتے یہ سب کچھ تیار کر کے لے وفات ، دسمبر ۱۹۵۵ ۶ ۶ سے وفات ۱۳ اکتوبر ۱۹۹۶ که محمد طیف مستعال کارکن جائیداد