تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 207 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 207

۲۰۵ پہلا باب حضرت مصلح موعود کی اولوالعزمی جناب الہی کی طرف سے سید نا حضرت مسیح موعود کو بتایا گیا تھاکہ مصلح موعود " اپنے کاموں میں اولو العزم نکلے گا۔یہ عظیم الشان خبر ۱۹۵۳ ء کے انتہائی تلخ ، پر فتن اور تشویش انگیز دور میں بھی اس شان سے پوری ہوئی کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔حضور اپنی عمر کے چونسٹھویں سال میں داخل ہو چکے تھے اور اُن دونوں کمزور بھی تھے اور بیمار بھی بایں ہمہ آپ کو مسلسل چھے ماہ کے قریب رات کے دو دو تین تین بجے تک کام کرنا پڑا کوئی رات ہی ایسی آئی ہوگی جب آپ چند گھنٹے سو سکے ہوں ورنہ اکثر رات جاگتے جاگتے کٹ جاتی تھی کہ حضور کی یہ عدیم النظیر اولوالعزمی اور بے مثال جفا کشی آئندہ نسلوں کے لیے قیامت تک مشعل راہ کا کام دے گی۔حضرت مصلح موعود کے روح پر و پیغامات اُن پر فتن ایام میں جبکہ ہر طرف تاریخی ہی تاریخی دکھائی دیتی تھی حضرت مصلح موعود کا مقدس وجود ایک عظیم الشان نور تھا جس کی برکت سے جماعت کے نیک دل بزرگوں ) نے اپنے قلوب و اذہان پر فرشتوں کے نزول کو دیکھا اور انتہائی خطرات کے باوجود سکینت ، اطمینان اور بشاشت ایمان کے انوار سے معمور رہی۔سیدنا حضرت مصلح موعود نے اپنی دعاؤں اور تدابیر کو انتہاء تک پہنچانے کے علاوہ جماعت احمدیہ کو پہلے دور پلے اپنے روح پر دور پیغامات سے نوازا۔ان پیغامات نے پر مردہ به اشتہار حضرت مسیح موعود ۱۵ جولائی ۱۱۸۸۸ له الفضل ۹ر فروری ۱۹۵۵ رمت