تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 506
۴۹۶ طرح سے ستائے جاتے اور دکھ دئے جاتے اور طرح طرح کی بولیاں ان کی نسبت بولی جاتی ہیں اور بر طنیاں بڑھ جاتی ہیں یہاں تک کہ بہتوں کے خیال و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ وہ سچے ہیں بلکہ جو شخص ان کو دکھ دیتا اور لعنتیں بھیجتا ہے وہ اپنے دل میں خیال کرتا ہے کہ بہت ہی ثواب کا کام کر رہا ہے۔پس ایک مدت تک ایسا ہی ہوتا رہتا ہے۔اور اگر اس برگزیدہ پر شہریت کے تقاضا سے کچھ بھی طاری ہو تو خدا تعالیٰ اس کو ان الفاظ سے نسلی دیتا ہے کہ صبر کر جیسا کہ پہلوں نے میر کیا اور فرماتا ہے کہ میں تیرے ساتھ ہوں، سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں نہیں وہ صبر کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ امر مقدر اپنے قدرت مقررہ تک پہنچ جاتا ہے تب غیرت اٹھی اس غریب کے لئے جوش مارتی ہے اور ایک ہی تجلی میں اعداء کو پاش پاش کر دیتی ہے سو اول نوبت دشمنوں کی ہوتی ہے اور اخیر میں اس کی نوبت آتی ہے۔اسی طرح خداوند کریم نے بارہا مجھے سمجھایا کہ ہنسی ہوگی اور ٹھٹھا ہوگا اور لعنتیں کریں گے اور بہت ستائیں گے لیکن نصرت الہی تیرے شامل ہوگی اور خدا کے دشمنوں کو مغلوب اور شرمندہ کرے گا چنانچہ براہین احمدیہ میں بھی بہت سار حصہ الہامات کا انہی پیش گوئیوں کو بتا رہا ہے اور مکاشفات بھی یہی بتدار ہے ہیں۔چنا نچہ ایک کشف میں میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ میرے سامنے آیا اور وہ کہتا ہے کہ لوگ پھرتے بھاتے ہیں تب یکں نے اس کو کہا کہ تم کہاں سے آئے ہے تو اس نے عربی زبان میں جواب دیا اور کہا کہ جئت من حضرة الوتر یعنی یکی اس کی طرف سے آیا ہوں جو اکیلا ہے۔تب میں اس کو ایک طرف خلوت میں لے گیا اور میں نے کہا کہ لوگ پھرتے جاتے ہیں مگر کیا تم بھی پھر گئے ہوں اس نے کہا کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں۔تب میں اس حالت سے منتقل ہو گیا لیکن یہ امور درمیانی ہیں اور جو خاتمہ امر پر منعقد ہو چکا ہے وہ یہی ہے کہ بار بار کے الہامات اور مکاشفات سے جو ہزار ہا تک پہنچے گئے ہیں اور آفتاب کی طرح روشن ہیں خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ یں آخر کار تھے فتح دوں گا اور ہر ایک الزام سے تیری برتیت ظاہر کر دونگا اور تجھے غلبہ ہوگا اور تیری جماعت قیامت تک اپنے مخالفوں پر غالب رہیگی اور فرمایا کہ میں زور آور جملوں سے تیری سچائی ظاہر کرونگا۔اور یاد رہے کہ یہ الہامات اس واسطے نہیں لکھے گئے کہ ابھی کوئی انکو قبول کرلے بلکہ اس واسطے کہ ہر یک چیز کیلئے ایک موسم اور وقت ہے پس جب ان المانت کے طور کا وقت آئیگا تو اسوقت یہ تحریر ستجد والوں کیلئے زیادہ تر ایمان اور سکی اور یقین کا موجب ہوگی۔والسلام على من اتبع الهدى له (ختم) انوار الاسلام از حضرت مسیح موعود علیه السلام من نامه طلوع اول مطبوعہ قادریان 4 شباب الاسلام برای ایده)