تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 357 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 357

اختلاف ہو جائے، چاہیے اُن کے کتنے فرقے بن جائیں اقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی رہے گی اسی وجہ سے ہم با وجود حضرت مسیح موعود کو نبی کہنے کے اپنے آپ کو آپ (مسیح موعود ناقل) کی امت نہیں کہتے ہمارے بچوں تک سے پوچھو تو وہ کہیں گے کہ لیکن اللہ کا بندہ ہوں، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہوں نہیچ موعود کی جماعت میں سے ہوں ہم عیسائیوں اور یہودیوں کو امت نہیں کہتے عیسائی اور یہودی حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت موسی علیہ السلام کے وقت میں امت تھے اب وہ اقت نہیں رہے، اب وہ جماعت بھی نہیں رہے وہ ایک طائفہ ہیں، گروہ ہیں ، حزب ہیں امت نہیں کیونکہ کوئی اُمت صرف اس وقت تک اُمت کہلاتی ہے جب تک اس میں اتحاد ہو ، امت اس وقت تک اہمت کہلاتی ہے جب تک وہ امام کے گرد چکر کھاتی ہو، امت اس وقت تک امت کہلاتی ہے جبتک وہ خاص مقاصد لے کر کھڑی ہوئی ہو۔اتم کے معنے خاص مقصد کے ساتھ چلنے کے بھی ہیں۔اور امت وہی کہلاتی ہے جو کسی خاص مقصد کو لے کر کھڑی ہو، اس میں نظم ہو وہ کسی مرکزی نقطہ کے گر دیگر کھا رہی ہو۔ولتكن مِّنكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ میں مسلمانوں کو ہمیشہ کے لئے ہی حکم دیا گیا تھا کہ ان میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں جو مقصد تبلیغ کو لے کر کھڑے ہوں، ان کا عمر بھر یہی کام ہو کہ وہ ایک نظام کے ماتحت رہیں لیکن یہ بات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہیں ہوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ آپ لوگوں کو ادھر ادھر بھیج رہتے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ تم فلاں جگہ پر جاؤ اور انہیں اسلام کی تعلیم دو، آپ کے زمانہ میں ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ آپ کے اردگرد لوگ بیٹھتے ہیں تاکہ وہ دین سیکھیں ہمیں نظر آتا ہے کہ وفود یا ہر جارہے ہیں تا وہ دوسرے لوگوں کو اسلام کی تعلیم سکھائیں اور باہر سے و خود آرہے ہیں تا مدینہ میں آکر وہ اسلام کی تعلیم حاصل کریں خلفاء کے وقت میں معیاری ہے جنگوں میں اُٹھے گئے اور اس طرح کی تبلیغ کے لئے وہ وقت نہ نکال سکے اور ان کے بعد لوگ شستی اور فضلات کی وجہ سے اس طرف سے ہٹ گئے اور انہوں نے اپنے مقصد کو ٹھیلا دیا۔چونکہ درمیان میں وقفہ پڑ گیا تھا اس لئے بعد میں آنے والے اپنے اس مقصد کو بھول گئے اور وَلتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ الخر پر عمل نہ ہوا۔