تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 291 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 291

۲۸۷ تک نہیں اُٹھا سکتے جب تک کہ تمہیں خدا تعالیٰ نہ ملے۔باقی چیزیں اس کی تابع ہیں۔۔۔مذہب اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں دیتا جب تک کہ تعلق باللہ پیدا نہ ہو۔مذہب خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے کا نام ہے۔آپ لوگ نمازیں پڑھیں ، ذکر الہی کی عادت ڈالیں، غوروفکر کی عادت پیدا کریں، ہر ایک بات کو سوچیں اور اس سے نتیجہ نکالیں۔آجکل لاکھوں میں کوئی ایک ہو گا جیسے سوچنے کی عادت ہو سب لوگ نقتل کے عادی ہوتے ہیں بات سن لی اور نقل کر دی یہ نہیں کہ خود سوچ بچار کر کے کوئی نتیجہ اخذ کیا جائے وہ خود اس بات پر غور نہیں کرتے کہ سچ کی کیا تعریف ہے تو میں کیسے بنتی ہیں کن ذرائع سے بھلائیاں برائیاں نظر آتی ہیں اور برائیاں بھلائیاں نظر آتی ہیں۔جب انسان بجائے غوروت کر کے محض جذبات سے کام لیتا ہے وہ ٹھو کر کھاتا ہے تم اگر کامیاب ہونا چاہتے ہو تم اگر بامراد ہونا چاہتے ہو، تم اگر خوشی کی موت مرنا چاہتے ہو تو تم اپنی زندگی کو مفید بناؤ جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بہتر عبادت یہی ہے کہ تم یہ محسوس کرو کہ تم خدا تعالیٰ کو دیکھ رہے ہو اور اگر تم خدا تعالیٰ کو نہیں دیکھ رہے تو تمہیں یہ یقین ہو کہ خدا تعالیٰ تمہیں دیکھتا ہے۔تم بھی اپنے اندر یہی رنگ پیدا کر و تا جب موت آئے تو اگر تم خدا تعالی کونہیں دیکھتے تو تمہیں یہ یقین ہو کہ خدا تعالیٰ تمہیں دیکھ رہا ہے، اس کے بغیر حقیقی راحت حاصل نہیں ہو سکتی باقی چیزیں سب ھکوسلے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔اگر کسی مذہب پر عمل کرنے کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ انہیں ملتا تو وہ مذہب محض نام کا مذہب ہے اس کے اندر کوئی حقیقت نہیں ہے ۱۵ ظهور ا۱۳۳ مش / ۱۵ اگست ۱۹۵۲ ء کو شان انفرادیت کا نمونہ دکھانے کی تلقین حضرت مصلح موعود کے انضرت صلی اللہ علیکم نے کے فیض یافتہ صحابہ کی شان اجتماعیت و انفرادیت کے موضوع پر خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور جماعت احمدیہ کو پیش آمدہ حالات کے مطابق بحیثیت مسلمان بهترین رنگ میں شان انفرادیت کا نمونہ قائم کرنے کی تلقین کی۔چنانچہ ارشاد فرمایا۔تو میں امن کی حالت میں اور شرارت کی ابتداء میں اجتماعی طاقت سے فائدہ اُٹھاتی ہیں لیکن اگر شرار سے لمبی ہو جاتی ہے تو پھر انفرادیت کام کرتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اه روزنامه الفضل لاہور مورخه ۱۳ اکتوبر ۶۱۹۵۲ ه