تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 287 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 287

۲۸۳ سردار صاحب کہنے لگے کہ میں تو پہلے ہی نمازیں پڑھتا ہوں ، قرآن مجید پڑھتا ہوں، آپ مجھے کسی ام کی تبلیغ کرنا چاہتے ہیں ؟ میں نے عرض کیا کہ آج کی اس مختصر ملاقات میں میں صرف ایک بات کی تبلیغ کرنے آیا ہوں اور وہ یہ کہ آپ قرآن مجید تدبر سے تلاوت فرمایا کریں سردار صاحب کہنے لگے کہ قرآن مجید سوچ کر ہی پڑھتا ہوں ، نماز میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں لیکں نے عرض کیا کہ میری بات ابھی واضح ہو جائے گی آپ فرمائیں کہ جب آپ سورۃ فاتحہ میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاط الَّذِيْنَ الْعَمْتَ عَلَيْهِم لے کی دُعا کرتے ہیں تو منعم علیم سے آپ کی مراد کون لوگ ہوتے ہیں ؟ سردار صاحب نے جھٹ سُورہ نساء کی آیت وَمَنْ يُطِعِ اللَّهِ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولئِكَ رَفِیقاً پڑھ کر فرمایا کہ اس وقت میرے ذہن میں انعام پانے والے یہ لوگ مراد ہوتے ہیں۔میں نے کہا کہ جناب ! اس آیت میں انعام پانے والے لوگوں کے چار گروہ مذکور ہیں (۱) نبی (۲) صدیق (۳) شہید (۴) صالح۔اب آپ فرمائیں کہ کیا انعَمتَ عَلَيْهِمْ کی دعا کے نتیجہ میں امت میں یہ سارے گروہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع و اطاعت میں بن سکتے ہیں ؟ سردار صاحب نے ذرا توقیف کے بعد سوچ کر فرمایا کہ نہی تو آنحضرت کی اطاعت میں نہیں ہیں سکتے۔میں نے کہا کہ بس قرآن مجید کو تدبر سے پڑھنے کی تبلیغ کا یہی مقصد ہے۔آپ غور فرمائیں کہ قرآن مجید تو اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کرنے والوں کے لئے چاروں انعامات کے دروازے گھلے قرار دیتا ہے مگر آپ سب سے پہلے ذکر شدہ اور سب سے بڑے انعام کے دروازہ کو سند و قرار دیتے ہیں۔سردار صاحب ذرا حیران ہو کر کہنے لگے کہ کیا آپ حیات وفات شیخ کی بات کرنا چاہتے ہیں ؟ میں نے کہا کہ ہر گو نہیں میرا تو آج کا پیغام بس قرآن مجید کو تدبر سے پڑھنے کی تلقین تک محدود ہے۔ذرا سوچ کر سردا ر صاحب کہنے لگے کہ اب مجدد اور عالم تو ہو سکتے ہیں مگر نبی نہیں ہو سکتا کیونکہ آفتاب کی موجودگی میں ٹماٹے چراغوں کی کیا ضرورت ہے ؟ میں نے کہا کہ یہ اعتراض تو آپ کے عقیدہ پر پڑتا ہے۔آپ آفتاب کی موجودگی میں علماء اور مجد دیوں کی ضرورت کو جو ٹماتے چراغ میں مانتے ہیں ہمارا عقیدہ تو قانوں نیچر کے میں مطابق ہے یعنی آفتاب کے ساتھ ہم ماہتاب ل الفاتحة النساء: