تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 268
۲۶۵ ہندوستان کو کشمیر جانے کے لئے ہر حال گورداس پور سے ہو کر جانا پڑتا تھا اس لئے کانگرس نے پورا زور لگایا کہ ضلع گورداسپور بھی ہندوستان میں شامل ہو جائے چنانچہ اس نے گورداسپور کو ظفر سلم اکثریت کا ضلع ثابت کرنے کے لئے پوری کوشش کی۔اس وقت احرار سلم لیگ کے سخت مخالف بلکہ پاکستان کے نظریے ہی کے قائل نہ تھے اور بڑے سرگرم کا نگر سی تھے اس لئے کانگریس نے ان سے خوب فائدہ اُٹھایا اور ان کے پوسٹر اور لٹریچر وغیرہ کمیشن کے سامنے پیش کئے جن میں ثابت کیا گیا تھا کہ مرزائی مسلمانوں سے الگ فرقہ ہیں یعنی خود مسلمان مرزائیوں کو اپنا حصہ نہیں سمجھتے۔ظاہر ہے کہ ایسا ثا بت ہونے سے مسلم لیگ کو ایک عظیم نقصان کا ڈر تھا چنانچہ اس وقت کے دور میں قائد اعلم اور مسلم لیگ کے رہنماؤں نے اس سازش کو بر وقت بھانپ لیا اور اس کے جواب کے طور پر خود قادیانیوں کی طرف سے ایک میمورنڈم ٹریبیونل کے سامنے پیش کیا اس میں قادیانیوں نے خود اس بات کو پیش کیا کہ وہ مسلمانوں کا ایک حصہ ہیں اور کوئی الگ فرقہ نہیں ہیں یعنی احرار نے ثابت کرنا چاہا کہ قادیانی الگ فرقہ ہیں اور مسلم لیگ نے ثابت کیا کہ مسلمانوں کا حصہ ہیں ، گو بعد میں ضلع گورداسپور پاکستان کو نہ مل سکا لیکن پاکستان کی یہ دلیل کہ ضلع گورداس پور مسلم اکثریت کا ضلع ہے قائم رہی اور یہ دلیل ایک ایسی مضبوط بنیاد تھی جس پر آئندہ مسئلہ کشمیر، نہروں اور بجلی وغیرہ کے مسائل میں پاکستان نے دلائل کی ایک عظیم الشان عمارت کھڑی کر دی جس کے ساتھ ٹکرا ٹکراکر ہندوستان کی تمام ویلیں ٹوٹی پھوٹتی ہیں۔آج بھی یہ دلیل قائم ہے اور پاکستان کے ہاتھ میں ایک زبر دست ہتھیا رہے ہیں۔پر سرار کشمیر کا دارو مدار ہے۔۵۔ہندوستان میں اس وقت پانچ کروڑ مسلمان آباد ہیں۔انتہائی کسمپرسی اور قابل رحم حالت میں ان کی زندگی کے دن گزر رہے ہیں۔پاکستان میں اقلیتوں سے جس قسم کا سلوک ہوتا ہے اس کی طرف ان کی ملتجیانہ نگا میں لگی رہتی ہیں۔پاکستانیوں کی ذرا سی لغزش ان کے لئے قیامت کا نمونہ بن سکتی ہے۔اگر مرزائیوں کو محض اقلیت قرار دینے کی بات ہوتی تو کچھ نہ تھا لیکن آج کل خونی مولوی تو بر ملا اعلان پر اعلان کر رہے ہیں کہ مرزائیوں کو اقلیت قرار دے کر اس ملک سے ہی نکال دیا جائے اور شاید ان کا پیٹ تو اس طرح بھی نہ بھرے گا خواہ ایسا کرنے سے پانچ کروڑ جائیں خطرہ ہمیں پڑھائیں۔ذرا غور کیجئے کہ اگر مرزائیوں کو آپ نے اقلیت قرار دے دیا تو آخر ان سے