تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 266 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 266

۲۶۳ قیام پاکستان کے خلاف تھی اور جس نے حضرت قائد اعظم کو کافر قرار دیا تھا ایک نئے لیبل کے تحت ہماری ملی وحدت اور اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ابھی حالی ہی ہیں پاکستانی بنگال میں بنگالی اُردو جھگڑ اکھڑا کر دیا گیا جس کو اگر محکمت عملی سے نہ دبا دیا جاتا تو یں لیکن تھا کہ ہم ایک اندرونی خلفشار میں مبتلا ہو جاتے جس سے نکلنا اگر چہ ناممکن نہ تھا لیکن محال ضرور تھا۔یہ سیاسی بساط کے بٹے ہوئے مہرے یعنی اراکین مجلس احرار بمصداق نیاد ام لائے پرانے شکاری نے ہمارے دیس پنجاب میں مرزائی اور غیر مرزائی کا نیا فتنہ کھڑا کر دیا اور یہی نہیں بلکہ سادہ عوام کو گمراہ کر کے حکومت وقت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ قادیانیوں کو پاکستان کی ایک اقلیت قرار دیا جائے " سادہ لوح عوام احراریوں کی گذشتہ سیاسی زندگی سے کما حقہ، آگاہ ہونے کے باوجود بجذبات کے سمندر میں بہے جارہے ہیں اور اس طرح نادانستہ نظام ملت کو پارہ پارہ کرنے میں ان کے ممدو معاون ثابت ہورہے ہیں۔ان حالات میں ضروری ہو گیا ہے کہ اعلائے کلمتہ الحق کا فرض ادا کیا بجائے اور عامتہ السلمین کو آنے والے خطرہ سے قبل انہ وقت آگاہ کر دیا جائے ہے کھول کر آنکھ میرے آئینہ گفتار ہیں آنے والے دُور کی دھندلی سی اک تصویر دیکھے امتیاز حین و باطل کی طاقتیں خواہ کس قدر ماند پڑ گئی ہوں تا ہم حقیقت ایک ایسی چیز ہے کہ اخلاص کے ساتھ مؤثر انداز میں جب بھی اس کو پیش کیا جائے گا تو سخت سے سخت طبائع بھی اس کے آگے مرتسلیم خم کر دیں گی۔ان حالات کے پیش نظر میں آپ سے مودبانہ گذارش کرتا ہوں کہ مندرجہ ذیل کوائف کا ٹھنڈے دل سے مطالعہ کریں اور پھر جائزہ لیں کہ احرار اپنے اس مطالبہ نہیں کہاں تک حق بجانب ہیں۔کیا ان کا کھڑا کیا ہوا ختنہ کہیں پاکستان کو نیست و نابود کرنے کا ایک دوسرا حیلہ تو نہیں ہے ! ا۔مرزائیوں کو اقلیت بنا کر ہم کیا فائدہ اُٹھا لیں گے ؟ کیا ہم سیاسی حقوق سے ان کو محروم کر دینگے؟ کیا ہم ان کو تبلیغ سے روک دیں گے ؟ کیا عیسائی تبلیغ نہیں کر رہے ؟ کیا آریہ سماج تبلیغ نہیں کر ر ہے ؟ کیا بہائی ہمارے ملک میں بیٹھے ہوئے تبلیغ نہیں کر رہے ؟ کراچی کے قریباً تمام ہوٹل ان کے قبضہ میں ہیں۔