تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 260 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 260

۲۵۷ مرزائیت کو تقویت پہنچتی ہے تو انہوں نے یہ جواب لکھ کر بھیجوا دیا کہ مجھے اس سے کیا کہ اس فتوئی سے مرزائیت کو تقویت پہنچتی ہے میں نے تو وہ فتویٰ دیا ہے جو قرآن سے ثابت ہے۔اگر موجودہ دور کے علماء بھی صلحت وقت کو نہیں سمجھ سکتے اور ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں تو ان علماء سے اس دنیا میں کیا فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے ؟ یہ وقت کام کا ہے ہمیں سب پر اپنے بزرگوں کا ایسا لر بچر غائب کر دینا چاہیئے جس سے مرزائی فائدہ اٹھا سکیں۔آخر ان بزرگوں سے ہم نے اب کیا فائدہ اُٹھانا ہے ؟ انہوں نے جو کچھ لکھنا تھا لکھ کے اور فوت ہو گئے کام تو آپ احرار اسلام آئیں گے کوئی ایکشن لڑنا پڑایا باہمی مناقشقوں میں استمداد کی ضرورت ہوئی تو آخری کام تویں گے پس اپنی کی تائید ہمیں کرنی چاہئیے۔اگر ایسانہ کیا گیا تو موجودہ علماء کے فتوں سے مرزائیوں کا کچھ نہ بگڑے گا مسلمان فطرتا بہادر اور شریف اطبع واقع ہوا ہے وہ ان فتووں سے متاثر ہو کر اور زیادہ تحقیق کرنے لگ جائے گا اور مرزائیوں کے قتل اور ان کے بائیکاٹ کا نتیجہ یہ ہوگا کہ شریف اور بہادر مسلمان مظلوم کی حمایت کے بہذیہ سے متاثر ہو کر کھڑا ہو جائے گا۔یہ پس اس وقت کے آنے سے پہلے سب ایسا لٹریچر غائب کر دینا چاہیئے۔نہ وہ لٹریچر ہوگا۔مرزائی اُسے مسلمانوں کو دکھا سکیں گے۔خاکسار کامریڈ محمد حسین پریذیڈنٹ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان پنجاب لاہور