تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 415 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 415

بھی پائی جاتی ہے یہ اپالوجی ( APOLOSY) ہے جو آج کا مسلمان نہیں کر رہا ہے اور یہ اسلام کے لئے فخر کا دن نہیں۔اسلام کے لئے فخر کا دن وہ ہو گا جب یورپ اور امریکہ میں یہ کہا جائے گا کہ یہ اسلامی پر وہ جو سلمان پیش کرتے ہیں اس کی کچھ کچھ انجیل سے بھی تائید ہوتی ہے اور ہمارے شیخ نے بھی جو فلاں بات کہی ہے اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس قسم کا پر وہ ہونا چاہیے۔اسلام کے لئے فخر کا دن وہ ہوگا جب یورپ اور امریکہ کا عیسائی اپنی تقریروں میں یہ کہے گا کہ کثرت ازدواج کا مسئلہ جو مسلمان پیش کرتے ہیں بے شک یہ بڑا اچھا مسئلہ ہے اور عیسائیوں نے کسی زمانہ میں اس کے خلاف بھی کہا لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے پوری طرح غور نہیں کیا تھا۔اصل بات یہ ہے کہ عیسائیت کے وہ بزرگی جو پہلی صدی میں گزرے ہیں انہوں نے بھی دو دو تین تیکھیے شادیاں کی ہیں ، پس کثرت ازدواج کی خوبی صرف اسلام میں ہی نہیں بلکہ عیسائیت میں بھی پائی جاتی ہے جی دن یورپ اور امریکہ کے گرجوں میں کھڑے ہو کہ ایک پادری اپنے مذہب کی اس رنگ میں خوبیاں بیان کریگا وہ دن ہو گا جب ہم کہیں گے کہ آج اسلام دنیا پر غالب آگیا اب ہمیں اپالوجی (AP01037 ) کی ضرورت نہیں، اب دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ یہ خوبیاں ان کے اندر بھی پائی جاتی ہیں۔یہ ہو گا اسلام کا غلبہ اور یہ ہوگا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا دن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا وہ دن ہو گا جب دو ارب چالیس کروڑ کی دنیا میں چالیس کروڑ مسلمان نہیں ہو گا بلکہ دوار مسلمان ہوگا اور چالیس کروڑ غیر مذاہب کا پیرو ہوگا مگر یہ نظریہ کس نے پیش کیا صرت حضرت مرزا صاحب نے پیش کیا اور یہی وہ چیز ہے جس پر آپ پر کفر کا فتوی لگایا گیا اور کہا گیا کہ اسلام کے تعلیہ کا یہ کونسا طریق ہے۔اسلام تو اس طرح غالب آ سکتا ہے کہ تلوار ہاتھ میں کی جائے اور کفار کو تہ تیغ کر دیا جائے۔مگر غور کر کے دیکھ لو کہ کونسا نظریہ ہے جو اسلام کی عظمت کو قائم کرنے والا ہے اور کون سا مطمح نظر ہے جس پر ایک بنچا مسلمان تسلی پا سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے یہ مطمح نظر پیش کیا ہے کہ اسلام کو روحانی غلبہ سب دنیا پر حاصل ہوگا اور روحانی غلبہ کے معنے یہ ہیں کہ دنیا کے سیاسی اور اخلاقی اور مذہبی معیاروں کو بدل دیا جائے گا۔آج یہ کہا جاتا ہے کہ اسلام قابل اعتراض نہیں کیونکہ یور و پین تهذیب کی فلای فلانی بات کی وہ تائید کرتا ہے یا وہ ڈیما کرسی جو آج یورپ پیش کرتا ہے بڑی اچھی چیز ہے مگر اسلام نے بھی اس ڈیما کرسی کی تائید کی ہے یہ طریق جو آج مسلمانوں نے اختیار کر رکھا ہے یہ ہرگز اسلام کے لئے کسی عزت کی بات نہیں۔ہم تو اس دن کے منتظر ہیں جب امریکہ کے منبروں پر