تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 376 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 376

ہیں۔سید بھی پاکستانی نہیں کیونکہ وہ بھی مکہ اور مدینہ سے آئے ہیں۔اسی طرح پاکستان کی اکثر دوسری قومیں بھی باہر سے آئی ہیں۔کوئی ایران سے یہاں آبسا ہے۔کوئی شام سے آیا ہے اور کوئی دوسرے ممالک سے کو اس ملک کی قومیت کو اختیار کر چکا ہے۔اس طرح تو کوئی بھی پاکستانی نہیں۔انگلستان کے ملک میں بھی جرمن اور فرانسیسی موجود ہیں اور وہ اسی ملک کے باشندے کہلاتے ہیں۔انگلستان کے بادشاہ کا خاندان بھی جرمنی ہے لیکن ہم یہ نہیں کر سکتے کہ وہ انگلستان کا رہنے والا نہیں کیونکہ جوکسی ملک میں آبستا ہے وہ اسی ملک کا باشندہ کہلاتا ہے۔پس گوخان لیاقت علی خان کے قاتل کے تعلقات پر شبہ ہے کہ افغانستان نے اُسے اُن کے قتل پر اکسایا تھا لیکن چونکہ قاتل پاکستان میں آبسا تھا اور پارٹیشن سے پہلے کا یہاں رہتا تھا اس لئے وہ پاکستانی تھا اور اس کے یہ معنی ہیں کہ بعض پاکستانیوں کو نظام حکومت پر اعتبار نہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ ایک فرد کا فیصل تھا اور ایک فرد کا فعل ساری قوم کا فعل نہیں کہلا سکتا۔لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ایک فرد کے فعل سے ساری قوم ذلیل ہو جاتی ہے۔ہمارے ہاں ایک ضرب المثل ہے کہ ایک پچھلی سارے تالاب کو گندہ کر دیتی ہے۔اس لئے بیشک وہ ایک فرد کا کام تھا اور اس کی ساری قوم ذمہ دار نہیں ہو سکتی لیکن اس کی وجہ سے ساری قوم ذلیل ہو گئی ہے۔پس جہاں تک خدا تعالیٰ کے سامنے ذمہ داری کا سوال ہے یہ ایک فرد کا کام ہے لیکن جہاں تک شہرت کا سوال ہے اس سے قوم ذلیل ہوگئی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ قوم میں وقت، عورت اور زندگی کا کوئی احساس نہیں، او یہ کتنی ذلت کی بات ہے۔یوں سمجھ لو کہ اگر کسی خاندان میں سے کوئی لڑکا یا لڑکی بد کار ہو جاتا ہے تو اس کی ذمہ داری خدا تعالیٰ کے سامنے اُس لڑکی یا لڑکے کے ماں باپ اور بہن بھائیوں پر عائد نہیں ہوگی خدا تعالیٰ کے سامنے وہی لڑکی یا لڑکا مجرم ہو گا لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص اس خاندان کی لڑکی لینے پر تیار نہیں ہوتا اور نہ کوئی اُس خاندان کے کسی لڑکے کو اپنی لڑکی دینے پر رضامند ہوتا ہے حالانکہ اس میں خاندان کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔وہ اس سے اُتنا ہی متنفر ہوتا ہے جیتنے دوسرے لوگ اس سے متنفر ہوتے ہیں لیکن بوعہ ایک لڑکی یا لڑکے کی بدکاری کے وہ خاندان دنیا کی نظروں میں ذلیل ہو جاتا ہے۔اس جہاں تک خدا تعالیٰ کے سامنے ذمہ داری اور سزا پانے کا سوال ہے خان لیاقت علی خان کا قاتل خود ذمہ دار ہے قوم ذمہ دار نہیں لیکن جہاں تک عزت اور شہرت کا سوال ہے اس سے لوگوں میں بدختی پیدا ہو گئی ہے کہ اس قوم کو نظام حکومت سے پیار نہیں۔اور جب دشمن کو اس چیز کا پتہ لگ جائے گا کہ رعایا نظام