تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 312 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 312

اور توقع رکھتے ہیں کہ حکومت ایسے شریر لوگوں سے باز پرس کرے گی اور جو لوگ مجرم ثابت ہوں ان کو سزا دیگر آئندہ کے لئے ملک کی فضا کو پاکیزہ بنائے گی۔دستخط -۱ غلام محمد ۲ - سردار محمد (۴) احراریوں کی حرکت اسلام کو ذلیل کرنے والی ہے :۔مجھے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بعض شرپسند عناصر نے سمندری میں ایک مسجد کو جلا دیا ہے ہیں اور میرے دوست اس فعل پر انتہائی نفرت کرتے ہیں۔جب ہم ان واقعات کو مشرقی پنجاب کی سرزمین پر دیکھتے تھے تو انہیں دشمنان اسلام کے صریح مظالم قرار دیتے تھے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ تحریر پسند عناصر کے حد سے گذرنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی عبادت گا ہیں محفوظ نظر نہیں آتیں۔پاکستان ایک ایسی مملکت ہے جس کے حصول کے لئے لاکھوں انسانوں نے اپنی زندگیاں اس لئے قربان کیں کہ یہاں اسلامی نظام رائج ہو سکے۔کیا ان کی روحیں اس ظالمانہ حرکت کو دیکھ کر تڑپ نہ گئی ہوگی ہم آج بھی اسلام کے نام پر ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن پاکستان میں اسلام کو ذلیل ہوتا نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی حکومت کو اس چیز کی اجازت دے سکتے ہیں کہ مسجدیں جلتی دیکھ کر حکومت کی مشینری میں کوئی حرکت پیدا یکیں اور میرے احباب حکومت سے پر زور استدعا کرتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کے ان دشمنوں اور خدا کے باغیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھے۔خاکسار محمد العلمان حسین طالب علم بی۔ایسی سی (زراعت) زراعتی کالج لائل پور" (۵) احراریوں کی حرکت سراسر خلاف اسلام ہے:۔جناب ایڈیٹر صاحب الفضل السلام علیکم سمندری ہاں مسجد کو جو آگ لگائی گئی ہے یہ سراسر غلطی ہے اور خلافت اسلام حرکت ہے مسجد خدا کا گھر ہے اس میں جس فرقہ یا خیال کا آدمی بھی عبادت کرنا چاہیے کر سکتا ہے مسجد اس کو نہیں روکتی کہ فلاں آدمی نماز پڑھے اور فلاں نہ پڑھے مسجد فرقہ پرستی سے بالا جگہ ہے۔مسجد میں ایک شیعہ بھی نماز پڑھ سکتا ہے، ایک اہلحدیث بھی پڑھ سکتا ہے، ایک، احمدی فرقہ کا آدمی بھی پڑھ سکتا ہے مسجد کا نام سب کے لئے قابل عزت ہے کتنے افسوس کی بات ہے کہ بجائے اس کے کہ !