تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 212
۲۰۷ کی جائے ، جو اسلام سے ناواقف ہیں انہیں اسلام سے واقف کیا جائے۔کوئی کان نہ رہے جس میں اسلام اور احمدیت کی آواز نہ پڑے۔کوئی آنکھ نہ رہے جو احمدیت کے لٹریچر کے پڑھنے سے محروم ہو۔کوئی دل باقی نہ ہو جس کو خدائے وحدہ لا شریک کے سند نیسے سے آگاہ نہ کر دیا جائے۔اور آپ جانتے ہیں که یه کام بغیر تنظیم کے بغیر کوشش کے بغیر جد وجہد کے بغیر سعی لامتناہی کے پورا نہیں ہو سکتا۔آپ کے دل بے شک اس صدمہ سے چور ہوں گے کہ ایک بڑی بھاری جماعت کٹ کے ٹکڑے ہو گئی ہے اور آپ هندوستان جیسے وسیع ملک میں تھوڑے سے رہ گئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ لوگ جو آج قادیانی میں جمع ہوئے ہیں وہ ان سے بہت زیادہ ہیں جو سال کے جلسہ میں قادیان میں جمع ہوئے تھے۔ان سے بہت زیادہ ہیں جو ۸۹اء کے جلسہ قادیان میں جمع ہوئے تھے۔وہ ان سے بھی بہت زیادہ ہیں جو ۹۳ار کے جلسہ قادیان میں جمع ہوئے تھے۔وہ ان سے بھی زیادہ ہیں جو ائر کے جلسہ میں قادیان میں جمع ہوئے تھے۔اور وہ ان سے بھی زیادہ ہیں جو ش؟ کے جلسہ میں قادیان میں جمع ہوئے تھے لیکن یہ اہ اور سر اور سائر اور ۹ہ اور شملہ میں قادیان میں جمع ہونے والے لوگ ہر سال اس یقین سے زیادہ سے زیادہ معمور ہوتے چلے جاتے تھے کہ ہم دنیا پر غالب آنے والے ہیں اور دنیا کو احمدیت کی تعلیم منوانے والے ہیں۔آپ لوگ تو ان سے بہت زیادہ ہیں۔آپ کی مالی حیثیت بھی ان سے زیادہ ہے۔آپ کی دنیوی تعلیمیں بھی ان سے زیادہ ہیں۔صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ آپ ان لوگوں والا ایمان پیدا کریں اور یہ آپ کے لئے کوئی مشکل بات نہیں کیونکہ وہ نشان جوان لوگوں کے سامنے تھے ان سے بہت بڑے نشان آپ کے سامنے ہیں۔شاہ کے بعد تیرہ سال برابر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نشانات ظاہر ہوتے رہے اور آپ کی وفات سے لے کر اس وقت تک بھی آپ کے نشانات نئی نئی صورتوں میں دنیا پر ظاہر ہو رہے ہیں۔پھر خدا نے میرے ذریعہ سے بہت سے غیب ظاہر کئے ہیں جو کہ مردوں کو زندہ کرنے والے ہر وں کو شنوائی بخشنے والے اور اندھوں کو بینائی بخشنے والے ہیں پس آپ کے ایمانوں کو زیادہ کرنے والے جو سامان موجود ہیں وہ اُن لوگوں سے بہت زیادہ ہیں جوش دار کے لوگوں کو میسر تھے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ آپ لوگ اپنے اوقات کو ان نشانوں کے پڑھنے اور سوچنے اور ان پر غور کرنے میں صرف کریں اور ان سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں۔اگر آپ ایسا کریں تو دنیا کی محبت آپ کے دلوں سے یقیناً سرد ہو جائے گی