تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 210 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 210

۲۰۵ کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ضمن میں پہلی ملاقات ۲۹ ماہ ہجرت ۱۳۳۹ کو ہوئی اور حضرت مولوی عبدالرحمن صاحب جٹ بھی اس موقع پر تشریف لائے چنانچہ انہوں نے ۳۱۔ہجرت کو حضرت مصلح موعود کی خدمت میں لکھا:۔"1 ۲۸ مئی شام کی گاڑی سے میں معہ بارہ چودہ درویشوں کے راپنے اپنے عزیز ان کی ملاقات کے لئے، واہگہ گیا تھا۔یہ سب درویش ایسے تھے جن کے رشتہ داروں کی طرف سے بذریعہ تاریا خطوط اطلاعات آچکی تھیں چنانچہ ۲۹ مئی کی صبح کو 9 بجے ہم سب نے ملاقات کی سوائے دو درویشوں کے باقی سب کے ورثاء آئے ہوئے تھے۔پاکستان کی طرف سے ایک سو افراد تشریف لائے۔ملاقات دن میں دو بار ہوتی ہے بعض دوستوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہم اس رعایت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے شام کو پھر ملاقات کریں میں چونکہ صرف ایک رات کے لئے باہر گیا تھا اس لئے مجبوری مجھے تو واپس آنا پڑا اور باقی درویش وہیں رہ گئے اور وہ شام کو دوبارہ ملاقات کر کے دوسرے دن واپس آئے۔۲۹ ماہ ہجرت مئی کے بعد ۱۵ار احسان / جون کو قریباً ایک سو پاکستانی احمدی بچوں اور خواتین نے درویشوں سے ملاقات کی۔اراحسان /جون کو ۸۰ افراد کو باہمی ملاقات کا موقع میسر آیا۔فصل سوم سال احمد قادیان با او حضرت مصلح بود کا روح پرور پیغام ۶۱۹۵۰ اس سال بھی سالانہ جلسہ قادیان ۲۶-۲۷ - ۲۸ فتح ۱۳۲۹۵ / دسمبر شاہ کی مقررہ تاریخوں میں منعقد ہوا۔اس مقدس تقریب پر حضرت امیر المومنین خلیفہ ایسی الثانی المصلح الموعود نے حسب ذیل روج پر ور پیغام ارسال فرمایا :-