تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 190
۱۸۵ طرف منسوب کر کے لکھی ہیں تو اگر خدا اور اس کے رسول کا دشمن تھا تو یہ باتیں میرے ساتھ کیسے پوری ہو گئیں آخر اس کی بھی تو کوئی دلیل ہونی چاہئیے مثلاً رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آنیوالا مسیح شادی کرے گا اور اس کے نتیجہ میں اس کی اولاد بھی ہو گی يَتَزَوج وَيُولد له اب سیدھی بات ہے کہ خالی شادی کوئی اہم بات نہیں لوگ شادیاں کرتے ہی ہیں۔مان لیا مرزا صاحب چھوٹے ہی ہیں لیکن یہ تو بتائیے کہ اگر آپ جھوٹے تھے تو خدا تعالیٰ یہ بات پوری نہ ہونے دیتا۔اول تو آپ شادی ہی نہ کرتے یا اگر شادی کرتے تو آپ کی بیوی مر جاتی یا وہ اچھے خاندان سے نہ ہوتی یا اس کے ہاں اولاد نہ ہوتی یا اولا د پیدا ہوتی تو وہ مرجاتی لیکن وجہ کیا ہے کہ ایک شخص خدا تعالیٰ پر افترا بھی کرتا ہے لیکن خدا تعالیٰ رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی سب باتیں اس کی ذات میں پوری کر دیتا ہے یا مثلاً رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آنے والے مسیح اور مہدی کے زمانہ میں سورج اور چاند کو رمضان کے مہینہ میں گر میں لگے گا اور فرمایا یہ ایک ایسی آیت ہے کہ یہ کسی اور مدعی نبوت پر پوری نہیں ہوئی۔یہ بات شیعوں اور سنیوں سب کی کتابوں میں لکھی ہوئی ہے اور یہ کہ میں پوری ہوئی۔گجرات کا ایک افعہ ہے کہ ایک مولوی کہتا تھا مرزا علی الصلوۃ والسلام) سچا کیسے ہوسکتا ہے۔حدیث میں یہ لکھا ہے کہ جب میں آئے گا سورج اور چاند کو گرہن لگے گا اور ایسا گر ہن اس سے قبل کسی مدعی نبوت کے زمانہ میں نہیں لگا ہو گا۔جب یہ گرہن لگا تو اس مولوی کے ہمسایہ میں ایک احمدی رہتا تھا اس نے اسے بتایا کہ گرہن لگنے کی علامت پوری ہو گئی تب وہ مولوی کوٹھے پر کھڑا ہو کر سورج گرہن دیکھتا جاتا تھا اور کہتا جاتا تھا اب لوگ گمراہ ہو جائیں گے اب لوگ گمراہ ہو جائیں گے۔یہ نہیں کہا کہ یہ خدا تعالیٰ کا ایک نشان ہے جس کے نتیجہ میں لوگ ہدایت پائیں گے بلکہ وہ کہتا تھا کہ اس کے نتیجے میں لوگ گمراہ ہو جائیں گے۔اب سوال یہ ہے کہ جو جھوٹا ہوتا ہے اس پر بچوں والی علامتیں کیسے پوری ہو سکتی ہیں مثلا حکومت ہے وہ افسر مقرر کرتی ہے اور اس کی علامتیں مقرر کرتی ہے۔وہ گزٹ شائع کرتی ہے کہ خلال افسر فلاں جگہ پر مقرر کیا گیا ہے۔مثلاً ایک ڈپٹی کمشنر ہے حکومت کہتی ہے فلاں شخص کو فلاں ضلع میں ڈپٹی کمشنر مقر رکیا جاتا ہے سب محکمے اس کے ماتحت ہوں گے تحصیلدار، ضلع دار ، گرد اور اور پٹواری سب اس کے تابع ہوں گے۔اس کے بعد ایک شخص آتا ہے گزٹ میں اس کا نام چھپ جاتا ہے۔سب محکمے اس کی اطاعت کرتے ہیں لیکن لوگ کہتے ہیں یہ جھوٹا ہے بھلا گورنمنٹ ایسا کرنے دیتی ہے اگر کوئی ے مشکور مجتبائی باب نزول عیسی بن مریم به دار قطنی جلد را مشاء