تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 152 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 152

جواب دیا کہ وہ آدمی پاگل تھا اس لئے اس واقعہ کو نہیں لکھا گیا۔یعنی جب شرارت کا پتہ لگ گیا تو یہ کہ دیا گیا کہ وہ پاگل تھا حالانکہ اگر کھڑا ہونے والا پاگل تھا تو کیا تقریر کر کے اشتعال دلانے والا بھی پاگل تھا مگر ہم نے اپنے طور پرحقیق کی ہے وہ شخص ہرگز پاگل نہیں ایک کام کاج کرنیوالا آدمی ہے (۳) اور جگہوں کو تو جانے دو ایسی جگہ پر جب میں نے تقریر میں کہا کہ اگر تم تبلیغ کر و تو بلوچستان جیسے چھوٹے سے صوبے کو احمدی بنا لینا کوئی مشکل امر نہیں تو پولیس کے بعض نمائندوں نے کتنا جھوٹ بولا انہوں نے گورنمنٹ کے پاس ڈائریاں بھیجیں اور ان کی نقل دوسرے صوبجات میں بھی بھیجوائی گئی کہ امام جماعت احمدیہ نے تقریر کی ہے کہ گورنمنٹے کے محکموں میں جو بڑے بڑے احمدی افسر ہیں وہ اپنے تختوں کو مجبور کر کے احمدی بنائیں اور اگر وہ احمدی نہ ہوں تو انہیں وق کر کے محکمہ سے نکائی دیں۔اس قسم کی ڈائریوں تک ہی نہیں نہیں کی گئی فوجی حکام کو بھی ورغلائے کی کوشش کی گئی کہ انہوں نے کیا کارروائی احمدی افسروں کے خلاف کی ہے مگر جس طرح سول میں اچھے افسر بھی ہیں اسی طرح فوج میں بھی شریف افسر ہیں ان افسروں نے ان رپورٹوں پہ کوئی توجہ نہ دی اور رکھ دیا فوج میں امن ہے ہم ایسی تحریروں پر کارروائی کر کے خود فساد پیدا کرنے کے لئے تیار نہیں۔ہمارے دشمن جب اس کا رروائی میں ناکام رہے تو انہوں نے پہلے افسروں پر جو بالا افسر تھے ان کے پاس رپورٹیں کروائیں مگر ان کی طرف سے بھی یہ جواب دیا گیا کہ کوئی فساد بھی نظر آئے تو کسی کے خلاف کا رروائی کی جائے جب فساد ہے ہی نہیں تو ہم خود فساد کیوں پیدا کریں، ہاں اگر فساد پیدا کروانا ہے تو اور بات ہے۔مجھے ایک احمدی افسر نے بتایا کہ جب یہ ڈائری میرے پاس پہنچی کہ خطبہ جمعہ میں امام جماعت احمدیہ نے یوں کہا ہے تو کیں نے کها یکی خود احمدی ہوں اور کہیں خود وہاں موجود تھا میں نے وہ خطبہ جمعہ سُنا ہے وہاں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی تم جھوٹ بول رہے ہو۔اس پر وہ پولیس کا نمائندہ فوراً بات بدل گیا اور کہتے لگا مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔غرض جہاں پاکستان میں ایک شریف عنصر ہے وہاں ایسا متخصب عنصر بھی ہے جسے پاکستان کے بھلے سے غرض نہیں اسے صرف اپنے دلی تغیض اور کینہ کے نکا لنے سے رض ہے اور وہ پاکستان کو تباہ کرنا زیادہ پسند کرتا ہے بہ نسبت اس کے کہ اسے کوئی احمد کیا